Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

سہانا خان کو برتھ ڈے پرشنایا- اننیا کی موم نے بھی کیا وِش، شیئرکی بچپن کی تصاویر

سہانا خان (Suhana Khan) کو شنایا کپور اور اننیا پانڈے کے علاوہ ان کی والدہ مہیپ کپور (Maheep Kapoor) اور بھاونا پانڈے (Bhavana Panday) نے بھی برتھ ڈے کی مبارکباد پیش کی ہے۔ مہیپ کپور نے جہاں شنایا کپور کی کچھ بچپن اور حال ہی کے دنوں کی تصاویر شیئر کی ہیں۔

شاہ رخ خان (Shah Rukh Khan) اور گوری خان (Gauri Khan) کی لاڈلی سہانا خان (Suhana Khan) کا آج برتھ ڈے ہے۔ سہانا خان، کے برتھ ڈے پر انہیں ہر طرف سے مبارکبادیاں مل رہی ہیں۔ اپنی لاڈلی بیٹی کو جہاں ماں گوری خان پہلے ہی سوشل میڈیا پر وش کرچکی ہیں، وہیں سہانا خان BFF شنایا کپور (Shanaya Kapoor) اور اننیا پانڈے (Ananya Panday) نے بھی سوشل میڈیا پر انہیں کچھ نایاب تصاویر کے ساتھ مبارکباد پیش کی ہے۔ تصاویر میں، سہانا خان کو ایک آوٹ ڈور لاونزر پر پول کے پاس، اپنے ڈرنک کو انجوائے کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.