Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

تمنا بھاٹیہ نے بغیر میک اپ کی تصاویر شیئرکرکےباہوبلی فیم راجا مولی کو دیا فلم کا مشورہ

ملکی سائرن تمنا بھاٹیہ جو ایس ایس راجا مولی کی باہوبلی سیریز میں لیڈ رول نبھانے کے لئے جانی جاتی ہیں۔ حال ہی میں وہ فرانس میں منعقد ہونے والے کانس فلم فیسٹول 2022 کی ریڈ کارپیٹ پر اپنے حسن کا جلوہ بکھیرتی ہوئی نظر آئی تھیں۔ ہر کسی نے ان کے گارجیس لُکس کی تعریف کی تھی، اس میگا ایونٹ میں اداکارہ اپنے کانفیڈنس اور اسٹائل سینس کو لے کر بھی سرخیوں میں رہیں۔ واضح رہے کہ تمنا نے اسی سال 2022 سے کانس میں ڈیبیو کیا ہے، جہاں وہ اپنے انداز بیاں سے فینس کو ایمپریس کرنے میں کامیاب رہیں۔ حالانکہ اب انہوں نے اپنے سمپل لُک کی بنا میک اپ والی کچھ تصاویر شیئر کی ہیں۔

فرانس کے بعد 19 مئی کو ملکی بیوٹی تھائی لینڈ کے لئے روانہ ہوئیں۔ جیسے ہی وہ یہاں لینڈ ہوئیں تو تمنا بھاٹیا کو ایشین ممالک میں ’باہوبلی‘ کے دوران گزشتہ لمحوں کی یاد آئی۔ تصویر میں اداکارہ بکھرے بال، بغیر لپ اسٹک کے نیچرل لُک میں دیکھی جاسکتی ہیں۔

تمنا بھاٹیہ نے اپنے انسٹا گرام پر اپنی کچھ تصاویر شیئر کیں اور اسے کیپشن دیا، مس بی اور اس کی تتلی (Miss B and her butterfly)… تمنا بھاٹیہ کیمرے کے لئے پوز دیتی ہوئی نظر آرہی ہیں، جبکہ ایک تتلی ان کے کندھے پر چل رہی ہے۔ اداکارہ اس طرح سے پوز دیتی ہیں کہ چھوٹے مہمان کو پریشان نہ کریں اور تصویر میں آجائیں۔

تصاویر میں تمنا بھاٹیہ نے باہوبلی اور آر آر آر فیم ڈائریکٹر کو بھی ٹیگ کیا اور لکھا، راجا مولی سر یہ بنا Vfx والا ٹائم ہے… ویسے جن لوگوں نے ’باہوبلی‘ دیکھی ہے، وہ اداکارہ کے اس خوبصورت بٹرفلائی موومنٹ کے بارے جانتے ہیں۔

فلم میں وہ وائٹر رنگ کی دیوی کی طرح لگ رہی تھی کیونکہ نیلی تتلیوں نے انہیں گھیر لیا تھا۔ جبکہ یہ وہ ایک وی ایف ایکس کا کمال تھا۔ یہی وجہ ہے کہ انہوں نے اپنی تصویر شیئر کی ہیں، جن میں ان کے کندھے پر سچ مچ کی پیلے رنگ کی اصلی تتلی بیٹھی ہے۔ اس لئے انہوں نے راجا مولی کو ٹیگ کیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.