اداکارہ سشمتا سین نے فیملی کے ساتھ منایا جشن، ایکس بوائے فرینڈ کے ساتھ کچھ اس طرح آئیں نظر
بالی ووڈ اداکارہ سشمتا سین (Sushmita Sen) کے قریبیوں نے ان کے مس یونیورس بننے کے 28 سال پورے ہونے کا جشن منایا ، جس میں ان کے ایکس بوائے فرینڈ روہمن شال بھی نظر آئے ۔ سشمتا سین کی بیٹی رینی نے اس چھوٹے سے جشن کا بندوبست کیا تھا۔
اداکارہ سشمتا سین نے ایک دن پہلے ہی مس یونیورس بننے کے 28 سال پورے کا جشن منایا تھا ۔ اداکارہ مس یونیورس کا کا تاج پہننے والی پہلی ہندوستانی تھیں۔ انہوں نے جس دن مس یونیورس کا کراون پہنا تھا ، اس کو گزرے 28 سال ہوچکے ہیں ۔
سشمتا سین نے اس خاص دن کو اپنے قریبیوں کے ساتھ سلیبریٹ کیا ۔ اداکارہ کے ایک بوائے فرینڈ روہمن شال ان میں سے ایک تھے
سشمتا کی بڑی بیٹی رینی سین نے اس دن کو سلیبریٹ کرنے کیلئے پروگرام کا بندوبست کیا تھا ۔