Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

کارتک آرین نہیں توڑنا چاہتے اپنی رومانٹک ہیرو والی تصویر، کہا- میں تو کروں گا

کارتک آرین (Kartik Aaryan) ان دنوں فلم ’بھول بھلیا 2‘ (Bhool Bhulaiyaa 2) کو لےکر سرخیوں میں ہیں۔ فلم باکس آفس پر دھمال مچا رہی ہیں۔ فلموں میں اپنے کرداروں کو لے کر سرخیوں میں رہنے والے کارتک شائستہ اور خود پر منحصر ہیں۔ اس کے ساتھ ہی وہ اچھی فلموں کو کرنے اور اپنے رولس کے ذریعہ فینس کے چہرے پر ہمیشہ مسکان لانا چاہتے ہیں۔

کارتک آرین (Kartik Aaryan) ان دنوں فلم ’بھول بھلیا 2‘ (Bhool Bhulaiyaa 2) کو لے کر سرخیوں میں ہیں۔ فلم باکس آفس پر دھمال مچا رہی ہیں۔ فلموں میں اپنے کرداروں کو لے کر سرخیوں میں رہنے والے کارتک شائستہ اور خود پر مںحصر ہیں۔ اس کے ساتھ ہی وہ اچھی فلموں کو کرنے اور اپنے رولس کے ذریعہ فینس کے چہرے پر ہمیشہ مسکان لانا چاہتے ہیں۔

کارتک آرین (Kartik Aaryan) نے حال ہی میں ’بھول بھلیا 2‘ (Bhool Bhulaiyaa 2) کو ملنے والے پیار اور فلم کی شوٹنگ کے بارے میں بات کی۔ ساتھ ہی انہوں نے بتایا کہ ملنے والے فیم اور کامیابی کے ذریعہ سے انہیں خود سے کس طرح کی امیدیں ہیں۔

کارتک آرین جو بھی فلمیں کرتے ہیں، وہ بڑی سلیکٹیو ہوتی ہیں۔ اپنے رول میں کھرے اترنے کے لئے وہ پوری جی جان لگا دیتے ہیں۔ حال ہی میں ٹائمس کو دیئے ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے بتاتے ہوئے کہا کہ وہ اپنا رام کام (رومانٹک کامیڈی) ایمیج کو نہیں توڑنا چاہتے ہیں۔

بھول بھلیا 2 میں کام کو لے کر انہوں نے کہا کہ فلم کو لے کر میں پہلے دن سے بہت ایکسائیٹیڈ تھا‘۔ کیونکہ پہلی بار میں نے ایک ہارر کامیڈی میں کام کیا۔ یہ پوری طرح سے الگ فلم ہونے کے باوجود کسی فلم کا بہترین سیکول لگتا ہے۔ انہوں نے کہا، جب میں نے روح بابا کی طرح ڈریس پہنی تو مجھے ایک سپر ہیرو جیسا محسوس ہوا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.