سلمان خان کے بعد عالیہ بھٹ کو لے کر نکہت زریں نے ظاہر کی اپنی دلی خواہش
کم عمر عالمی چمپئن نکہت زریں (Nikhat Zareen) جب سے عالمی چمپئن بنی ہیں تب سے وہ مسلسل خبروں میں ہیں۔ ویمنس ورلڈ باکسنگ چمپئن شپ میں گولڈ میڈل جیتنے پر نکہت زریں کو بالی ووڈ ستارے مسلسل مبارکباد پیش کر رہے ہیں۔ سلمان خان، امیتابھ بچن، اجے دیوگن اور انوشکا شرما سمیت کئی بالی ووڈ ہستیاں انہیں مبارکباد دیتے ہوئے پوسٹ شیئر کرچکے ہیں۔ اب عالمی چمپئن نے بالی ووڈ کی معصوم اداکارہ عالیہ بھٹ (Alia Bhatt) سے متعلق اپنی دلی خواہش ظاہر کی ہے۔
یہ حقیقت میں فخر کی بات ہے کہ جب خواتین ملک کے لئے گولڈ میڈل لاتی ہیں۔ ملک کا سر ایک بار پھر اونچا کرنے والی کم عمر عالمی چمپئن نکہت زریں (Nikhat Zareen)، گولڈ میڈل جیتنے کے بعد مسلسل خبروں میں ہیں۔ اسی درمیان عالمی چمپئن نے ایک انٹرویو کے دوران اپنی دلی خواہش کو ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر بالی ووڈ میں ان پر بایوپک فلم بنتی ہے تو پردے پر ان کے کردار کو عالیہ بھٹ (Alia Bhatt) نبھائیں۔
آپ کو بتادیں کہ بالی ووڈ انڈسٹری میں بایوپک فلمیں بنانے کا رواج کافی وقت سے دیکھنے کو ملا ہے۔ کئی ساری بایوپک فلمیں مسلسل بنتی آئی ہیں اور فینس کے ذریعہ پسند بھی کیا گیا ہے۔ گزشتہ ایک دہائی میں تو نہ جانے کتنے لوگوں کی بایوپک ریلیز ہوئیں۔ اس میں ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ’ایم ایس دھونی‘ کی بایوپک۔ کرکٹ کپل دیو کی بایوپک فلم ’83’ اور 2014 میں چھ بار کی عالمی چمپئن ایم اے سی میری کوم (MC Mary Kom) پر بنی فلم ’میری کوم‘ وغیرہ کچھ ایسی فلمیں ہیں، جنہیں بھولنا ممکن نہیں ہے۔