Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

پوجا ہیگڑے کے ساتھ ہوئی انہونی، کھویا سوٹ کیس، ہیئر …ڈریسر پڑا بیمار اور پھر

کانس فلم فیسٹول 2022 میں پوجا ہیگڑے (Pooja Hegde) پہلی بار ریڈ کارپیٹ پر واک کرنے پہنچیں، لیکن وہاں پہنچنے سے پہلے ان کے ساتھ بہت بڑا ناگہانی حادثہ ہوگیا، جس کی وجہ سے پوجا ہیگڑے اور ان کی پوری ٹیم بے حد پریشان ہوگئی تھی۔ حال ہی میں اداکارہ نے خود اس بات کا انکشاف کیا ہے۔

ساوتھ فلم کو ساتھ بالی ووڈ فلموں میں اپنی اداکاری سے لوگوں کو دلوں میں راج کرنے والے اداکارہ پوجا ہیگڑے (Pooja Hegde) نے کانس فلم فیسٹول 2022  (Cannes Film Festival) میں ریڈ کارپیٹ پر اپنا جلوہ دکھاکر سرخیاں بٹور لیں۔ پوجا ہیگڑے کے لئے کانس 2022 ایسا ایونٹ رہا، جس کو شاید وہ کبھی بھی نہیں بھلا پائیں گی۔ سوشل میڈیا پر اپنی لاجواب تصاویر کو شیئر کرنے کے ساتھ انہوں نے ایسے حیران کن انکشاف کیا ہے، جس کے بعد آپ بھی کہیں گے… OMG

کانس فلم فیسٹول 2022 میں پوجا ہیگڑے (Pooja Hegde) پہلی بار ریڈ کارپیٹ پر واک کرنے پہنچیں، لیکن وہاں پہنچنے سے پہلے ان کے ساتھ بہت بڑی انہونی ہوگئیں، جس کی وجہ سے پوجا ہیگڑے اور ان کی پوری ٹیم بے حد پریشان ہوگئی تھی۔ حال ہی میں اداکارہ نےایک انٹرویو کے دوران خود اس بات کا انکشاف کیا ہے۔

فلم کیمپینین کے ساتھ بات چیت میں پوجا ہیگڑے نے انکشاف کیا کہ کانس 2022 کے ریڈ کارپیٹ پر جانے سے پہلے انہیں پتہ چلا کہ ان کا ایک سوٹ کیس کھو گیا ہے اور تشویش اور پریشانی اس لئے بڑھ گئی تھی، کیونکہ اسی بیگ میں ان کی ڈریس، میک اپ کا سبھی سامان رکھا ہوا تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.