سلمان خان سے ملاقات کرنا چاہتی ہیں باکسرنکھت زرین، بھائی نے اس طرح دیا جواب
نکھت زرین عالمی چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل جیتنے والی ہندوستان کی پانچویں خاتون باکسر بن گئی ہیں۔ ان سے پہلے ایم سی میری کوم سریتا ڈیوو، جینی آر ایل اور لیکھا سی اے سی بھی یہ کارنامہ انجام دے چکی ہیں۔
ہندوستانی باکسر نکہت زرین (Nikhat Zareen)نے خواتین کی عالمی باکسنگ چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل جیت لیا ہے۔ ملک بھر میں ہر کوئی نکھت کو مبارکباد دے رہا ہے۔ نکھت کا خواب ملک کے لیے گولڈ میڈل جیتنا تھا۔ نکھت نے باکسنگ چیمپئن شپ میں تمغہ جیت کر ملک کا نام روشن کیا ہے۔ نکھت کا ایک خواب بھی ہے کہ وہ بالی ووڈ اداکار سلمان خان سے ملنا چاہتی ہے۔ سلمان خان (Salman Khan) نے نکھت کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے۔ ان کا یہ ٹویٹ وائرل ہو رہا ہے۔
ایک انٹرویو میں جب نکھت زرین سے سلمان خان کو پیغام دینے کے بارے میں پوچھا گیا تو انھوں نے کہا، ‘کون بھائی ؟ نکھت نے مزید کہا کہ وہ سب کے بھائی ہوں گے لیکن میری تو جان ہیں۔ سلمان میں آپ کی بہت بڑی فین ہوں۔
نکھت کے انٹرویو کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے سلمان خان نے لکھا – نکھت کو اس گولڈ میڈل کے لیے مبارکباد۔ سلمان کی یہ پوسٹ وائرل ہو رہی ہے۔