Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

دشا پٹانی کی ان اداوں پر ہورہی ہے بحث، اپنے حسن سے ایسے گرارہی ہیں بجلیاں

دیشا تیلگو فلموں میں واپسی کرنے والی ہیں۔ ان کی فلم کا ٹائٹل ابھی سامنے نہیں آیا ہے لیکن سنا ہے کہ اس فلم میں دیشا کا مضبوط کردار نظر آئے گا۔

لوگ دیشا پٹانی کی اداکاری، ڈانس اور ان کی فٹنس کے قائل ہیں۔ مداح دیشا کی سوشل میڈیا پوسٹ کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔ اداکارہ نے کچھ عرصہ قبل انسٹاگرام پر اپنی ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس میں ان کا انداز دیکھ کر آپ ایک بار پھر ان کی خوبصورتی کے دیوانے ہو جائیں گے۔ اس ویڈیو میں دیشا کھلے بالوں کے ساتھ نظریں اٹھاتے ہوئے نشیلے لُک دے رہی ہیں۔

دیشا پٹانی کا یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔ کچھ ہی وقت میں اس ویڈیو کو ایک لاکھ سے زیادہ ویوز آ چکے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی مداح ان کی اس ویڈیو کو بے حد پسند اور تبصرہ کر رہے ہیں۔ دیشا پٹانی سوشل میڈیا پر کافی ایکٹو رہتی ہیں۔ وہ اکثر انسٹاگرام پر اپنی فوٹو وڈیوز شیئر کرکے ہلچل مچا دیتی ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.