اداکارہ تمنا بھاٹیہ نے پہنی ایسی گلیمرس ڈریس، لوٹ لی محفل
ان دنوں ہالی ووڈ سے لے کر بالی ووڈ اور ساؤتھ تک کی اسٹار کاسٹ فرانس میں منعقدہ کانز فلم فیسٹیول 2022 میں اپنے جلوے بکھیرتی نظر آرہی ہیں۔ ان میں اداکارہ تمنا بھاٹیہ بھی شامل ہیں ۔ انہوں نے اپنے خوبصورت لک سے فینس کو مدہوش کردیا۔
اداکارہ تمنا بھاٹیہ نے پہلے ڈرامیٹنگ سلیوس کے گاون میں کانز فلم فیسٹیول میں لاکھوں فینس کا دل جیتا اور اب انہوں نے بلیک اینڈ وہائٹ ڈریس میں محفل لوٹ لی ہے ۔
باہوبلی فیم اداکارہ نے گوری اور نینیکا کے ذریعہ ڈیزائن کئے گئے آوٹ فٹس میں کافی خوبصورت دکھ رہی ہیں ۔
تمنا پر بلیک اینڈ وہائٹ ڈچیس سیٹن مرمیڈ گاون میں ڈریپڈ نیک ڈیزائن کافی خوبصورت لگ رہی ہیں ۔