سلمان سے بڑھی کنگنا کی نزدیکیاں تو پائل روہتگی نے تنقید کرتے ہوئے کیا اَن فالو، کہی یہ بڑی بات
پائل روہتگی بتاتی ہیں، ’شو کا کانسیپٹ اوچھا تھا اور دونوں نے گھر گھر کی کہانی کو ونر بنا دیا، وہ بھی فائنل سے ایک ہفتہ قبل بگ باس کے میزبان کے ساتھ بندھن کے بعد جب کہ پورا سیزن کنگنا رناوت کہتی رہی کہ یہ سب کچھ ہے، گھر گھر کی کہانی نہیں ہے۔
لاک اپ سیزن ون میں نظر آنے والی پائل روہتگی شو میں رنر اپ رہی ہیں۔اب انہوں نے اس پورے شو کے جیتنے کے لمحے کو ایک افسوسناک پی آر چال سے تعبیر کیا ہے۔انہوں نے ایک لمبی پوسٹ لکھی ہے۔
اس کے ساتھ ہی انہوں نے کنگنا رناوت کو سوشل میڈیا پر ان فالو کر دیا ہے۔انھوں نے لکھا، ‘یہ ایک بری پی آر چال تھی، اس میں بے روزگار فنکاروں سے کہا گیا کہ وہ مجھے نشانہ بنائیں، مجھے یہ کہنا ہے لاک اپ کے ’لیزی ونر‘کے بارے میں، اگر وہ اس کے بارے میں جانتے تھے اور انہوں نے لاک اپ نامی شو دیکھا ہے تب انہیں پائل کے بارے میں معلوم ہونا چاہیے تھا اور بیڈ ایس کا مطلب بھی پتہ ہونا چاہیے تھا۔پائل نے مزید لکھا، ‘کنگنا کے علاوہ کئی اے گریڈ اداکار آئے، جنہوں نے مجھے بیڈ ایس بتایا، شاید وہ جانتے نہیں تھے کہ اس کا مطلب کیا ہوتا ہے یا کنگنا رناوت کو آخر کار پتہ چل گیا۔
دراصل پائل روہتگی کنگنا رناوت کو نشانہ بنا رہی تھیں، جو ارپیتا خان کی عید پارٹی میں شرکت کے لیے گئی تھی، جس میں سلمان خان بھی نظر آئے تھے۔پائل کا خیال ہے کہ کنگنا رناوت کی سلمان خان سے ملاقات کے بعد ہی منور فاروقی کو فاتح قرار دیا گیا تھا۔