کبھی ہریانہ کے سابق وزیر اعلیٰ کی بہو بننے والی تھیں اداکارہ مہرین پیر زادہ
مہرین کور پیر زادہ (Mehreen Pirzada) ساوتھ کی مشہور اداکارہ جو ہمیشہ ہی کسی نہ کسی وجہ سے سرخیوں میں رہتی ہیں۔ گزشتہ سال تک وہ اپنی منگنی اور شادی کو لے کر سرخیوں میں رہتی ہیں، لیکن وہ اپنے کام کو لے کر فوکسڈ ہیں۔ ان دنوں وہ اپنی آنے والی فلم ایف3 کو لے کر سرخیوں میں ہیں جو ایف 2 کا سیکویل ہے۔ فلم کو دیکھنے کے لئے فینس بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں اور اس کے علاوہ وہ اپنی کچھ گلیمرس تصاویر سے بھی توجہ حاصل کرتی رہتی ہیں۔
پنک رنگ کی ڈیزائنر آوٹ فٹس میں مہرین پیرزادہ کافی الگ نظر آرہی ہیں۔ پینسل ہیل انہیں ہائٹ دے کر لُک کو مزید جاذب بنا رہی ہے۔
اداکارہ کے برالیٹ اور اسکنی اسکرٹ والے لُک کو دیکھ کر فینس ان کے ڈریسنگ سینس کی تعریف کر رہے ہیں۔ وہیں ان کا چلنے کا انداز بھی کمال کا ہے۔
بات اگر اداکارہ کی لو لائف (پیار کی زندگی) کو لے کر کریں تو وہ فی الحال سنگل اسٹیٹس کو انجوائے کر رہی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی وہ اپنے کام پر بھی زیادہ فوکس کر رہی ہیں۔
گزشتہ سال تین جولائی کو ان کا کانگریس لیڈر بھو وشنوئی کے ساتھ رشتہ ہوا تھا، جو کلدیپ وشنوئی کے بیٹے اور ہریانہ کے تین بار کے وزیر اعلیٰ بن چکے بھجن لال وشنوئی کے پوتے ہیں۔ دونوں نے جے پور کے ڈیسٹینیشن لوکیشن پر شاندار طریقے سے منگنی تقریب بھی منعقد کی تھی، لیکن 4 ماہ بعد ہی دونوں الگ ہوگئے تھے۔
رشتہ توڑنے کے پیچھے بھویہ بشنوئی نے کمپیٹیبلٹی اور ویلیو میں فرق کو بتایا تھا۔ وہیں مہرین نے بھی انسٹا گرام اسٹوری میں لکھا تھا، ’بھویہ بشنوئی اور میں نے اپنی منگنی توڑنے اور شادی نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ فیصلہ امن کے ساتھ ایک دوسرے کے مفاد کو دھیان میں رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔ میں دل سے احترام کے ساتھ کہنا چاہتی ہوں کہ اب سے بھویہ بشنوئی، ان کی فیملی کے کسی رکن یا دوست کے ساتھ میرا کوئی تعلق نہیں ہے۔ اس موضوع پر میرا یہی ایک بیان رہے گا۔ مجھے امید ہے کہ ہر کوئی میری پرائیویسی کا احترام کرے گا، کیونکہ یہ ایک بے حد ذاتی معاملہ ہے۔ میں کام کرنا جاری رکھوں گی اور اپنے اگلے پروجیکٹس میں اچھا سے اچھا کام کرنے کی کوشش کروں گی‘۔