میرا راجپوت نے اسکائی ڈائیونگ کرکے پوری کی اپنی وش لسٹ، بھابھی کو دیکھ کر حیران ہوئے دیور ایشان کھٹر
میرا راجپوت (Mira Rajput Skydiving) نے اسکائی ڈائیونگ کی تصاویر شیئر کی ہیں۔ ان تصاویر میں ان کے چہرے پر ایکسائٹمنٹ اور ڈر دونوں دیکھا جاسکتا ہے۔ میرا راجپوت کو اسکائی ڈائیونگ کرتے ہوئے دیکھ کر ان کے دیور ایشان کھٹر (Ishaan Khattar) نے ردعمل ظاہر کیا ہے۔
شاہد کپور کی بیوی میرا راجپوت ان دنوں دبئی میں اپنی گرل گینگ کے ساتھ چھٹیاں منا رہی ہیں۔ وہ اپنے انسٹا گرام ہینڈل پر مسلسل اپنی دبئی ڈائری سے تصاویر اور ویڈیو شیئر کر رہی ہیں۔ کچھ دیر پہلے انہوں نے اسکائی ڈائیونگ کی تصاویر شیئر کرکے سب کو حیران کردیا ہے۔
میرا راجپوت کو ان تصاویر میں اسکائی ڈائیونگ کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ میرا راجپوت نے اسے لے کر کافی ایکسائیٹیڈ اور خوش دکھائی دے رہی ہیں۔
میرا راجپوت نے تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا، ’زندگی نہ ملے گی دوبارہ! اسے میری بکیٹ لسٹ سے ہٹا دیا! جی ہاں‘۔