ٹینا دتہ نے پیلے رنگ میں فلانٹ کیا ایسا اوتار، فینس نے کئے عجیب و غریب کمینٹس
ان تصاویر میں ٹینا دتہ کو پیلے رنگ کے مختصر لباس میں دیکھا جا سکتا ہے۔ انہوں نے سفید اسٹرپس والی پیلے رنگ کی اوور سائز کی شرٹ پہن رکھی ہے۔ ٹینا دتہ اکثر اپنی تصاویر اور ویڈیوز کی وجہ سے سوشل میڈیا پر ٹرول ہو جاتی ہیں لیکن وہ ٹرولرس کو منہ توڑ جواب دیتی ہیں۔
ٹی وی کے مقبول شو ‘اترن’ فیم ٹینا دتہ نے کچھ وقت پہلے انسٹاگرام پر اپنے تازہ ترین فوٹو شوٹ کی تصاویر شیئر کیں۔ ان تصویروں میں وہ بہت خوبصورت لگ رہی ہیں۔ ان تصاویر کو شیئر کرکے انہوں نے پیلے رنگ سے اپنی محبت کا اظہار کیا ہے۔
ان تصاویر میں ٹینا دتہ کو پیلے رنگ کے مختصر لباس میں دیکھا جا سکتا ہے۔ انہوں نے سفید اسٹرپس والی پیلے رنگ کی اوور سائز کی شرٹ پہن رکھی ہے۔
دینا دتہ نے شرٹ کے ساتھ میچنگ رنگ کا نکر بھی پہنا ہوا ہوا ہے۔ ٹینا اس میں بہت شاندار لگ رہی ہیں۔
ٹینا دتہ نے بلیک پرنٹ والے سفید ٹخنوں کی لمبائی والے بوٹ کے ساتھ اپنے لک کو مکمل کیا ہے۔ انہوں نے بلیک چشمہ بھی پہن رکھا ہے۔