نئے اوتار میں شلپا شیٹی نے کی سوشل میڈیا پر واپسی،’نکما‘کا ٹریلر آج ہوگا ریلیز
فلم ‘نکما’ میں شلپا شیٹی کے علاوہ ابھیمنیو داسانی، شرلی سیٹیا اور ابھیمنیو سنگھ نظر آئیں گے۔ یہ فلم 17 جون 2022 کو نمائش کے لیے تیار ہے۔ ایکشن، انٹرٹینر اور کامیڈی فلم ‘نکما’ سلور اسکرین پر ایک تفریحی پیکیج کے ساتھ ناظرین کو محظوظ کرنے کے لیے تیار ہے۔
شلپا شیٹی نے سال 2014 کے بعد فلم ‘ہنگامہ 2’ سے انڈسٹری میں واپسی کی۔ یوں تو ان کی فلم فلاپ ثابت ہوئی لیکن اب اداکارہ کے مداح ان کی فلم ’نکما‘ کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔ فلم کی ریلیز میں ابھی کچھ وقت باقی ہے لیکن فلم ‘نکما’ کے ٹریلر کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ شلپا شیٹی نے اس نئے اوتار کے ساتھ سوشل میڈیا پر واپسی کی ہے۔ شلپا کا یہ روپ ان کی آنے والی فلم کا ہے۔
آپ کو بتادیں کہ حال ہی میں شلپا شیٹی نے سوشل میڈیا سے بریک لیا ہے۔ وہ مونوٹونی سے بور ہوگئیں تھیں اور ایک پوسٹ شیئر کی جس میں کہا گیا کہ اب وہ ایک نئے اوتار کے ساتھ سوشل میڈیا پر واپس آئیں گی۔ تو لے لیجئے ان کے اس نئے اوتار کو فلم ‘نکما’ سے جس میں وہ ہاتھ میں تلوار لیے ایک سپر ویمن کے روپ میں نظر آ رہی ہیں۔ شلپا شیٹی کی سوشل میڈیا پر واپسی کے بعد ان کے مداح کافی خوش ہیں۔
فلم نکما کے اس لک کو دیکھ کر شائقین قیاس آرائیاں کر رہے ہیں کہ شلپا شیٹی فلم میں ایکشن کرتی نظر آئیں گی۔ فلم کا ٹریلر 17 مئی کو ریلیز ہونے جا رہا ہے۔ اس بات کا اعلان شلپا نے اپنے لک کے ساتھ کیا ہے۔