سارہ علی خان نے جوانوں کے ساتھ دیئے خوبصورت پوز، انٹرنیٹ پر چھائیں کشمیر ٹرپ کی تصاویر
سارہ علی خان (Sara Ali Khan) نے کشمیر میں گزاری گئی چھٹیوں کی کئی تصاویر شیئر کی ہیں، جس سے وہ ہندوستانی فوج کے جوانوں کے ساتھ پوز دیتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔ وہ گلمرگ میں دوستوں کے ساتھ ہائیکنگ کرتی ہوئی بھی نظر آئیں۔
سارہ علی خان (Sara Ali Khan) ان دنوں انسٹا گرام پر جس طرح کی تصاویر شیئر کر رہی ہیں، اس سے لگتا ہے کہ وہ ویکیشن پر ہیں۔ اداکارہ نے چھٹیاں گزارنے کے لئے کشمیر کے سرد موسم کا انتخاب کیا۔ وہ انسٹا گرام پر کشمیر کے خوبصورت پہاڑوں، گھاس کے ہرے بھرے میدانوں کی جھلک دکھا رہی ہیں۔
سارہ علی خان نے بھیڑ بھاڑ سے دور پکنگ کا لطف لیتے ہوئے ہندوستانی فوج کے جوانوں کے ساتھ پوز دیئے۔ وہ کشمیر میں اپنے دوستوں کے ساتھ چھٹیاں گزار رہی ہیں۔