Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

عالیہ بھٹ نے فینس کے ساتھ شیئر کی ‘سیلفی لائف‘، جنوری سے اپریل تک اداکارہ کا ایسے رہا موڈ

 عالیہ بھٹ (Alia Bhatt) نے ایک بارپھر سیلفی کو لے کر اپنا پیار ظاہر کیا ہے۔ انہوں نے رنبیر کپور سے شادی کے بعد پہلی بار اپنی سیلفی شیئر کی ہیں، جس میں انہوں نے جنوری 2022 سے لے کر اپریل 2022 تک کے اپنے الگ الگ موڈ دکھائی ہیں۔

عالیہ بھٹ کو سیلفی لینے کا کتنا شوق ہے، اس کا اندازہ ان کے سوشل میڈیا اکاونٹ سے لگایا جاسکتا ہے۔ اداکارہ اکثر اپنی سیلفی مداحوں کے ساتھ شیئر کرتی رہتی ہیں۔ اب عالیہ بھٹ نے ایک بار پھر سیلفی کو لے کر اپنا پیار ظاہر کیا ہے۔ انہوں نے رنبیر کپور سے شادی کے بعد پہلی بار اپنی سیلفی شیئر کی ہیں، جس میں انہوں نے جنوری 2022 سے لے کر اپریل 2022 تک کے اپنے اپنے الگ موڈ دکھائے ہیں۔ ان تصاویر کو دیکھ کر عالیہ بھٹ کے فینس ضرور مان جائیں گے کہ وہ ‘سیلفی کوئن‘ ہیں۔

عالیہ بھٹ نے گزشتہ دنوں انسٹا گرام پر چار سیلفی شیئر کی تھی، جن میں سے ایک میں وہ دھوپ میں بیٹھی ہوئی نظر آرہی ہیں۔

دوسری تصویر میں عالیہ بھٹ ہاتھ میں ایک لیٹر لئے ہوئے نظر آرہی ہیں۔

وہیں تیسری تصویر کی بات کریں تو عالیہ بھٹ کی یہ تصویر برہماستر کے شوٹنگ کے دوران کی ہے، جس میں عالیہ بھٹ سیریس موڈ میں نظر آرہی ہیں۔

چوتھی تصویر میں عالیہ بھٹ پول میں دکھائی دے رہی ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.