اجئے دیوگن کے ساتھ 60 کروڑ کے گھر میں رہتی ہیں کاجول، جیتی ہیں بے حد لگژری لائف اسٹائل
اجے دیوگن اور کاجول کا ممبئی کے جوہو میں اپنا گھر ہے۔ اس گھر کا نام ‘شیو شکتی’ ہے۔ خبروں کے مطابق اس گھر کی قیمت تقریباً 60 کروڑ روپے ہے۔
بالی ووڈ کی مقبول اداکاراؤں میں سے ایک کاجول 47 برس کی ہو گئیں ہیں۔ کاجول اپنی بہترین اداکاری اور بہترین فلموں کے لیے جانی جاتی ہیں۔ کاجول کی جانب سے کی جانے والی چند یادگار فلموں میں دل والے دلہنیا لے جائیں گے، کچھ کچھ ہوتا ہے، دل والے، کبھی خوشی کبھی غم، تانہاجی، فنا، عشق، پیار تو ہونا ہی تھا وغیرہ شامل ہیں۔
آپ کو بتادیں کہ کاجول اور اجے دیوگن کے دو بچے ہیں جن میں بڑی بیٹی کا نام نیسا اور بیٹے کا نام یوگ ہے۔ تاہم آج ہم اداکارہ کے پاس موجود مہنگی ترین چیزوں کے بارے میں بات کریں گے، البتہ اس سے قبل آپ کو بتاتے چلیں کہ اجے دیوگن نے اداکارہ کے بارے میں ایک مضحکہ خیز انکشاف کیا تھا۔ اجے دیوگن کے مطابق کاجول آن لائن خریداری کرنا پسند کرتی ہیں اور اداکارہ اکثر 600 سے 1200 روپے تک کی چیزیں آن لائن خریدتی رہتی ہیں۔