تو کیا سچ میں حاملہ ہیں اداکارہ کٹرینہ کیف؟ وائرل خبر کو لے کر ہوا بڑا انکشاف
کٹرینہ کیف اور وکی کوشل نے گزشتہ سال 9 دسمبر کو راجستھان کے سکس سینس فورٹ بارواڑہ میں شادی کی تھی۔ جوڑے کی شادی کے چند ماہ بعد ہی کٹرینہ کیف کے حاملہ ہونے کی خبریں انٹرنیٹ پر گردش کرنے لگی ہیں ۔
کٹرینہ کیف اور وکی کوشل نے جب سے ڈیٹنگ شروع کی تھی، تبھی سے خبروں میں ہیں۔ جوڑے نے گزشتہ سال 9 دسمبر کو راجستھان کے سکس سینس فورٹ بارواڑہ میں شادی کی تھی۔ جوڑے کی شادی کے چند ماہ بعد ہی کٹرینہ کیف کے حاملہ ہونے کی خبریں انٹرنیٹ پر گردش کرنے لگی ہیں ۔
تاہم اب کٹرینہ کیف کے حاملہ ہونے کی افواہوں پر وکی کوشل کے ترجمان نے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ترجمان نے کہا کہ حمل کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ یہ رپورٹ جھوٹی ہے۔ یہ افواہ ہے۔