Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

اداکارہ کنگنا رناوت نے کیا بڑا انکشاف، ان افواہوں کی وجہ سے نہیں ہوپارہی ہے شادی

‘پنگا گرل’ کے نام سے مشہور اداکارہ کنگنا رناوت اپنی لو لائف کو لے کر کئی مرتبہ سرخیوں میں رہ چکی ہیں، لیکن وہ کبھی بھی اپنے پیار کو شادی کے انجام تک نہیں نپہنچا سکیں۔ حال ہی میں کنگنا رناوت نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی شادی میں کون پنوتی بن گیا ہے اور وہ شادی کیوں نہیں کر پا رہی ہیں؟

کنگنا رناوت بالی ووڈ میں اپنے ‘دھاکڑ’ بیانات کے لیے مشہور ہیں۔ نہ صرف بالی ووڈ بلکہ ملک اور بیرون ملک کے مسائل پر بھی وہ اپنی رائے کو بے باکی سے رکھتی ہیں۔ ‘پنگا گرل’ کے نام سے مشہور کنگنا اپنی لو لائف کو لے کر بھی کئی مرتبہ سرخیوں میں رہ چکی ہیں، لیکن وہ کبھی بھی اپنے پیار کو شادی کے انجام تک نہیں لے جا سکیں۔ حال ہی میں کنگنا رناوت نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی شادی میں کون پنوتی بن گیا ہے اور وہ شادی کیوں نہیں کر پا رہی ہیں؟

کنگنا رناوت اپنے تیکھے انداز سے اچھے اچھوں کی بولتی بند کرا دیتی ہیں۔ ‘پنگا کوئن’ نے حال ہی میں انکشاف کیا کہ کیا وجہ ہے کہ وہ شادی نہیں کر پا رہی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اس کی وجہ صرف افواہوں کے سوا کچھ نہیں ہے

حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے طنزیہ انداز میں کہا کہ افواہیں اس طرح پھیلیں کہ لوگوں نے میرے بارے میں اپنی سوچ بنالی اور اب یہی وجہ ہے کہ مجھے کوئی پرفیکٹ میچ نہیں مل رہا ہے ۔

کنگنا کی فلم ‘دھاکڑ’ جلد ہی ریلیز ہونے والی ہے جو کہ ایکشن اور تھریلر فلم ہے۔ اس میں وہ زبردست ایکشن کرتی نظر آئیں گی ۔

سدھارتھ کنن سے بات چیت کے دوران جب کنگنا سے پوچھا گیا کہ کیا وہ حقیقی زندگی میں اپنی فلم کے کردار کی طرح مضبوط ہیں؟ تو سوال سننے کے بعد کنگنا نے مسکراتے ہوئے کہاکہ ‘ایسا نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں حقیقی زندگی میں کس کو ماروں گی؟ میں شادی نہیں کرپا رہی ہوں ، کیونکہ لوگ میرے بارے میں ایسی افواہیں پھیلا رہے ہیں ۔

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.