Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

اداکارہ سارا علی خان نے پہلگام کی پہاڑیوں پر کیا یہ کام، تصاویر وائرل

 بالی ووڈ اداکارہ سارا علی خان نے اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پر کشمیر دورہ کی تصویریں شیئر کی ہیں ۔ ان تصویروں میں انہیں پہگام میں ٹریکنگ اور کیمپنگ کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے ۔ ان تصویروں کو شیئر کرتے ہوئے سارا نے خود کو کشمیر کی کلی بتایا ہے ۔

سارا علی خان ان دنوں کشمیر کے دورہ پر ہیں ۔ انہوں نے فینس اور اپنی چھٹیوں کی جھلک سوشل میڈیا کے ذریعہ دکھائی ہے ۔ وہ جموں و کشمیر کی کئی خوبصورت جگہوں پر گھوم رہی ہیں ۔ انہوں نے پہلگام میں ٹریکنگ کی اور فینس کے ساتھ اس کی تصاویر شیئر کی ہیں ۔

سارا علی خان نے کیمپنگ کو کافی انجوائے کیا ۔ انہوں نے ایک تصویر انسٹاگرام اسٹوری پر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ایک رات کیلئے کیمپ ان کا گھر بنا ۔

سارا علی خان نے پہلگام میں ٹریکنگ کیلئے کنفرٹ آوٹ فٹ کا انتخاب کیا ۔ تصویروں میں انہیں ریڈ جیکیٹ اور ٹراوزر میں دیکھا جاسکتا ہے ۔

سارا علی خان نے ٹریکنگ کے لئے اپنے ہاتھ میں ایک لمبی اسٹک بھی پکڑ رکھی تھی ۔ انہوں نے بلیک کلر کے ٹریکنگ شوز بھی پہن رکھے ہیں ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.