کنگنا رانوت کا دعویٰ- ’عید پارٹی میں سیلبس نے کی ‘دھاکڑ‘ کی تعریف، لیکن عوامی طور پر اختیار کرلی خاموشی
کنگنا رانوت (Kangana Ranaut) ہمیشہ کھری کھری بولنے کے لئے مشہور ہیں۔ اداکارہ کی ایکشن سے بھرپور فلم ’دھاکڑ‘ (Dhakad) ریلیز ہونے کے لئے تیار ہے۔ اس فلم میں کنگنا رانوت کا ایک الگ ہی انداز ناظرین کو دیکھنے کو ملے گا۔ فلم کو لے کر کنگنا رانوت نے ایک بار پھر بالی ووڈ سیلبس کو نشانے پر لیا ہے۔
کنگنا رانوت (Kangana Ranaut) اپنی فلم ’دھاکڑ‘ (Dhakad) کا زور وشور سے پرموشن تو کر ہی رہی ۃٰں۔ اپنے انسٹاگرام بایو کو بھی ‘دھاکڑ اداکارہ‘ کردیا ہے۔ اداکارہ نے انکشاف کیا ہے کہ سلمان خان (Salman Khan) کی بہن ارپتا خان کی عید پارٹی میں سبھی نے ’دھاکڑ‘ کی تعریف کی، لیکن فلم کو لے کر عوامی طور پر خاموشی اختیار کئے ہوئے ہیں۔
ارپتا خان کی عید پارٹی میں بالی ووڈ کے ستاروں کا جماوڑہ لگا تھا۔ سلمان خان، کرن جوہر، دیپیکا پادوکون، رنویر سنگھ سمیت کئی سیلبس پہنچے ہوئے تھے۔ ان سب کی تصاویر سوشل میڈیا پر چھائی ہوئی تھی۔ اس پارٹی میں کنگنا رانوت نے بھی شرکت کی تھی۔
ایک انٹرویو میں کنگنا رانوت نے عید پارٹی کا نام لئے بغیر ہی دعویٰ کیا کہ ‘حال ہی میں ہوئی ایک پارٹی میں سبھی ’دھاکڑ‘ کے ٹریلر کی بات کر رہے تھے۔ اگر سب کو فلم کا ٹریلر پسند آیا تو اسے سیکریٹ کیوں رکھا گیا؟
کنگنا رانوت نے عامر خان کا نام لیتے ہوئے کہا کہ ’منیکرنیکا‘ کے وقت میں نے کافی لوگوں کو پرسنلی کال کرکے کہا تھا کہ آپ مجھے اپنی فلموں کے ٹرائل پر بلاتے ہیں، چاہے دنگل ہو یا پیکو… آپ بھی میری فلم کے ٹرائل پر آئیے‘۔