جیکلین فرنانڈیز نے دہلی کی عدالت میں دائر کی عرضی، مانگی 15 دن کے لئے بیرون ملک جانے کی اجازت
جیکلین فرنانڈیز نے ابو ظہبی میں آئیفا ایوارڈ میں شامل ہونے کے لئے دہلی کی ایک عدالت میں اپیل کی ہے۔ اس اپیل میں انہوں نے 15 دنوں کے لئے بیرون ملک سفر کرنے کی اجازت طلب کی ہے۔ ان 15 دنوں میں وہ ابو ظہبی، فرانس اور نیپال میں سفر کریں گی۔
جیکلین فرنانڈیز نے ابو ظہبی میں آئیفا ایوارڈ میں شامل ہونے کے لئے دہلی کی ایک عدالت میں اپیل کی ہے۔ اس اپیل میں انہوں نے 15 دنوں کے لئے بیرون ملک سفر کرنے کی اجازت طلب کی ہے۔ ان 15 دنوں میں وہ ابو ظہبی، فرانس اور نیپال میں سفر کریں گی۔ سکیش چندر شیکھر معاملے میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے رڈار پر رہی جیکلین فرنانڈیز نے ورک کمٹمنٹس کے لئے بیرون ملک سفر کرنے کی اجازت کے لئے عدالت کا رخ کیا ہے۔
جیکلین فرنانڈیز ابو ظہبی میں آئیفا ایوارڈس تقریب میں شامل ہوں گی۔ اس کے بعد وہ ورک کمٹمنٹس کے سبب پہلے فرانس اور بعد میں نیپال جائیں گی۔ حالانکہ، انہیں اجازت ملی یا نہیں، اس کا اپڈیٹ ابھی سامنے نہیں آیا۔ ٹھگ سکیش سے جڑے 200 کروڑ روپئے کی زبردست وصولی کے معاملے میں ان کے خلاف سرگرم لُک آوٹ سرکلر ہے۔