عالیہ بھٹ نے ریپیٹ کیا اپنا ایئر پورٹ لُک، دیپیکا پادوکون کی ‘کاپی‘ کرنے پر لوگوں نے کیا ٹرول
عالیہ بھٹ (Alia Bhatt Instagram) نے انسٹا گرام پر اپنی دوحہ ٹرپ کی کئی تصاویر شیئر کی ہیں۔ ان تصاویر میں وہ خوبصورت نظر آرہی ہیں۔ عالیہ بھٹ کی یہ تصاویر تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔ لوگ انہیں دیپیکا پادوکون (Deepika Padukone) کی کاپی کرنے کی بات کہہ رہے ہیں۔
بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ حال ہی میں قطر کی ایک چھوٹی ٹرپ پر گئی تھیں اور پیر کو دیر شب وہ ممبئی ایئر پورٹ پر اسپاٹ ہوئیں۔ انہوں نے اپنے ایئر پورٹ کے لئے ایک کیزوئل آرام دہ آوٹ فٹ چنا۔ اس آوٹ فٹ والی تصاویر کو عالیہ بھٹ نے اپنے انسٹا گرام اکاونٹ پر بھی شیئر کی۔
عالیہ بھٹ کو ان تصاویر میں بیج ربڈ کراپ ٹاپ اور وائڈ لیگ وہائٹ پینٹ پہنے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ انہوں نے میچنگ بیج زپر کے ساتھ اپنے لُک کو پورا کیا۔
عالیہ بھٹ کے اوور سائزڈ زپر میں ہرے اور لال رنگ کی اسٹرپس بھی نظر آرہی ہیں۔ عالیہ بھٹ نے اپنے بالوں کو ایک بن میں باندھا ہے۔ انہوں نے ایک ووگش دھوپ کے چشمے اور ایک ہینڈ بیگ کے ساتھ اپنے لُک کو پورا کیا۔
کووڈ-19 پروٹوکول کو دھیان میں رکھتے ہوئے، عالیہ بھٹ کو سفید ماسک پہنے ہوئے دیکھا گیا۔ عالیہ بھٹ اس آوٹ فٹ میں خوبصورت نظر آرہی ہیں، لیکن انہوں نے اپنے اس ایئر پورٹ لُک کو ری پیٹ کیا ہے۔