Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

ٹی وی پر دوسری بار شادی کرنے کے بعد شوہر کے ساتھ گوا پہنچیں اداکارہ مونالیسا

بھوجپوری سنیما (Bhojpuri Cinema) کی سپرہٹ اداکارہ مونالیسا (Actress Monalisa) عرف انترا بسواس Antara Biswas اکثر اپنی گلیمرس تصاویر سے سرخیوں میں رہتی ہیں۔ ان دنوں وہ کام سے بریک لے کر شوہر وکرانت سنگھ راجپوت کے ساتھ ویکیشن کو انجوائے کر رہی ہیں۔ دونوں یہ رومانٹک پیریڈ دوسری بار سات پھیرے لینے کے بعد انجوائے کر رہے ہیں۔ اس بات کی جانکاری بھی اداکارہ نے خود اپنی کچھ تصاویر کے ذریعہ دی ہے۔

جیسا کہ مونالیسا پہلے ہی کئی دفعہ یہ بیان کرچکی ہیں کہ انہیں گھومنا پھرنا کافی پسند ہے۔ جب بھی موقع ملتا، وہ کسی نہ کسی خوبصورت ڈیسٹینیشن پر نکل جاتی ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ہی مونالیسا اور وکرانت نے ریئلٹی شو Smart Jodi کے کنٹسٹنٹ رہتے ہوئے قومی ٹیلی ویژن چینل پر ایک بار پھر شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔ دونوں نے ایک دوسرے کے ساتھ ساتھ پھیرے بھی لئے تھے اور اب دونوں دوسری بار شادی کرکے ہنی مون کو انجوائے کر رہے ہیں۔

مونالیسا ان دنوں گوا کے نیلے سمندر اور وہاں کے منورم نظریے کو انجوائے کر رہی ہیں۔ درمیان میں اداکارہ اپنے سیکسی لُک میں نظر آتی ہیں اور تصاویر کے ذریعہ مداحوں کو بھی مدہوش کردیتی ہیں۔

منی اسکرٹ اور سلیو لیس کراپ ٹاپ میں مونالیسا کا اسٹائلش لُک دیکھتے ہی بنتا ہے۔ شاید ہی کوئی ہوگا جس کی نظریں ان کی کافی تصاویر پر نہ ٹھہرے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.