Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

رانی چٹرجی نے گہرے اسٹریچ مارکس فلانٹ کرکے ٹرولس کو دیا جواب، کہا یہ محنت ہے بکیتی نہیں

بھوجپوری کوئن اداکارہ رانی چٹرجی (Rani chatterjee) اکثر اپنے سوشل میڈیا پوسٹ کو لے کر سرخیوں میں آجاتی ہیں۔ وہ انسٹا گرام (Rani chatterjee instagram Post) پر بیشتر تصاویر اپنے فٹنس سے متعلق شیئر کرتی ہیں۔ ایسے میں اب ایک بار پھر سے انہوں نے اپنی فٹنس فلانٹ کی ہے اور گہرے اسٹریچ مارکس دکھائے ہیں۔

اداکارہ رانی چٹرجی (Rani chatterjee) نے انسٹا گرام پر اپنی تصاویر کو شیئر کیا ہے۔ تصاویر میں انہیں جم آوٹ فٹ میں دیکھا جاسکتا ہے۔ جم آوٹ فٹ میں وہ پیٹ پر گہرے اسٹریچ مارکس (Rani chatterjee flaunts Stratch Marks) کے نشان کو فلانٹ کر رہی ہیں۔ اسی پوسٹ کے ساتھ ہی انہوں نے ٹرولس کو بھی منہ توڑ جواب دیا ہے۔

رانی چٹرجی نے تصاویر کو شیئر کرتے ہوئے لکھا، ’اسے بکیتی نہیں محنت کہتے ہیں۔ یہ محنت انسان خود کے لئے کرتا ہے، کسی کو دکھانے کے لئے نہیں‘۔ کچھ مداح ان کے اس کیپشن کے ساتھ رضامندی بھی ظاہر کی ہے اور ان کی وہ جم کر تعریف کر رہے ہیں۔

رانی چٹرجی کی تصاویر پر لوگوں نے جم کر کمنٹس کئے ہیں۔ اسے چند منٹوں میں ہی خبر لکھے جانے تک 13 سو سے زیادہ لائکس مل گئے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.