انوشکا شرما نے شیئر کی خاص تصویر، نانی کے ساتھ اس طرح کھیلتی نظر آئیں وامیکا
انوشکا شرما (Anushka Sharma) نے خاص تصویر پوسٹ کرکے اپنی ماں کو ہمیشہ سپورٹ کرنے کے لئے شکریہ ادا کیا ہے۔ خاص طور پر اب جب وہ ماں بن گئی ہیں۔ انوشکا شرما کی یہ تصویر لوگوں کو کافی پسند آرہی ہے۔
انوشکا شرما (Anushka Sharma) نے مدرس ڈے کے موقع پر اپنی بیٹی وامیکا (Anushka Sharma Daughter Vamika) کی ایک نایاب تصویر شیئر کی ہے۔ اس تصویر کے ذریعہ انوشکا شرما نے اپنی ماں آشیما شرما (Ashima Sharma) کو مدرس ڈے کی مبارکباد پیش کی ہے۔ انوشکا شرما نے پوسٹ کرکے اپنی ماں کو ہمیشہ سپورٹ کرنے کے لئے شکریہ کہا ہے۔ خاص طور پر اب جب وہ ماں بن گئی ہیں۔ انوشکا شرما نے اس خاص موقع پر دو تصاویر شیئر کی ہے۔ پہلی تصویر میں ان کی ماں اپنی ناتن وامیکا کے ساتھ کھیلتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔
انہوں نے وامیکا کا ہاتھ پکڑ رکھا ہے۔ تصویر میں وامیکا کا چہرہ اداکارہ نے بٹرسپلائی اسٹیکر سے کور کر رکھا ہے۔ وہیں، دوسری تصویر میں انوشکا شرما کی ماں کی گود میں ان کا پیٹ ڈاگ ڈوڈ آرام فرماتا ہوا نظر آرہا ہے۔ انوشکا شرما کی یہ دونوں ہی تصاویر بڑی ہی خوبصورت ہیں۔ سوشل میڈیا صارف کو بھی یہ تصاویر کافی پسند آرہی ہیں۔ لوگ انوشکا شرما کی بھی کافی تعریف کر رہے ہیں۔