پرینیتی چوپڑا کو کیٹرینہ کیف سے اس وجہ سے لگتا ہے ڈر، ایکٹریس نے خود کیا تھا انکشاف
پرینیتی چوپڑا کے کام کی بات کریں تو وہ فلم ’سائنا‘ میں نظر آرہی ہیں۔ اس سے قبل وہ ارجن کپور کے ساتھ فلم ‘سندیپ اور پنکی فرار’ میں نظر آئی تھیں۔
بالی ووڈ اداکارہ پرینیتی چوپڑا نے اپنے کیریئر کا آغاز سال 2011 میں فلم ‘لیڈیز ورسز رکی بہل’ سے کیا، جس میں ان کے ساتھ رنویر سنگھ اور انوشکا شرما نے مرکزی کردار ادا کیے تھے۔ اس کے بعد سے پرینیتی مسلسل فلموں میں کام کر رہی ہیں۔ اسی دوران پرینیتی نے اپنے ایک انٹرویو کے دوران بالی ووڈ کی چکنی چمیلی یعنی کیٹرینہ کیف کے بارے میں کئی چونکا دینے والے انکشافات کیے ہیں۔
پرینیتی چوپڑا نے اپنے انٹرویو میں بتایا تھا کہ کیٹرینہ کیف ایک سخت اسکول ٹیچر کی طرح ہیں، جو فٹنس کو لے کر بہت سنجیدہ ہیں۔ پرینیتی نے کہا، ‘ڈریم ٹیم کے دورے کے دوران، کیٹرینہ اور ان کے ٹرینر اس بات کو یقینی بناتے تھے کہ ہر کوئی صحت مند کھانا کھائے۔ وہ ہمارے کمروں میں صحت بخش کھانے کے پیکٹ بھیجتے تھا۔
اس کے علاوہ پرینیتی چوپڑا نے اس انٹرویو میں یہ بھی بتایا کہ وہ کیٹرینہ کیف کو ان کی فٹنس اور ان سے جڑی چیزوں کے لیے میسج کرتی رہتی ہیں جس کا کیٹرینہ بھی انہیں جواب دیتی ہیں۔ کترینہ بھی اکثر ان سے اپنے ساتھ ورک آوٹ کرنے کو کہتی ہیں۔