سوناکشی سنہا کا نیان گرین ساڑی میں نظر آیا اسٹائلش انداز، بینا نے ظاہر کیا ردعمل
سوناکشی سنہا (Sonakshi Sinha) نے نیان گرین رنگ کی ساڑی میں اسٹائلش انداز دکھاکر سوشل میڈیا پر چھا گئی ہیں۔ سوناکشی سنہا کی خوبصورتی دیکھ کر صرف مداح ہی نہیں بلکہ راجستھان کی لیڈر اور اداکارہ بینا کاک (Bina Kak) بھی خود ردعمل ظاہر کرنے سے خود کو روک نہیں پائیں۔
سوناکشی (Sonakshi Sinha) سنہا نے نیان گرین رنگ (Sonakshi Sinha in neon green saree) کی ساڑی میں کروائے گئے تازہ ترین فوٹو شوٹ کو انسٹا گرام پر شیئر کیا ہے۔ ان تصاویر میں اداکارہ بلا کی خوبصورت لگ رہی ہیں۔ سوناکشی سنہا اکثر اپنے آوٹ فٹ کے ساتھ ایکسپریمنٹ کرتی رہتی ہیں۔ ہر طرح کی ڈریس کو ایلیگنس کے ساتھ کیری کرنا جانتی ہیں۔
دراصل، سوناکشی سنہا گرین رنگ کی اس ساڑی کو عید کے موقع پر پہن رکھی تھی۔ کرسٹل سلور اور نیان رنگ کی چمک کا اثر سوناکشی سنہا کے چہرے پر بھی نور بن کر نظر آرہا ہے۔
سوناکشی سنہا نے اس خوبصورت ساڑی کو شولڈر بلاوز کے ساتھ ٹیم اپ کیا اور سوشل میڈیا پر چھا گئیں۔
نیان گرین رنگ کی ساڑی میں سلور کرسٹل بارڈر اس کی خوبصورتی میں چار چاند لگا رہا ہے۔ اسی میچنگ پیٹرن پر بلاوز بھی ہے۔