یامی گوتم نے تیز دھوپ میں کیا تاج محل کا دیدار، خوبصورت دیکھ کر مداحوں نے یوں لٹایا پیار
یامی گوتم (Yami Gautam Dasvi Promotion) ان دنوں آگرہ میں فلم ’دسویں‘ کا پرموشن کر رہی ہیں۔ ’دسویں‘ کی شوٹنگ آگرہ کی جیل میں ہوئی تھی۔ فلم ریلیز ہونے کو ہے۔ اس سے پہلے یامی گوتم (Yami Gautam Tajmahal Photos) فلم کے پرموشن میں مصروف ہوئی ہیں۔ اس درمیان انہوں نے آگرہ کے تاج محل کا دیدار کیا۔
یامی گوتم ان دنوں اپنی کو اسٹار نمرت کور کے ساتھ اپنی آنے والی فلم ’دسویں‘ کے پرموشن میں مصروف ہیں۔ یامی گوتم نے نمرت کور اور فلم کی ٹیم کے ساتھ حال ہی میں آگرہ کا سفر کیا۔ اس دوران انہوں نے فلم کی ٹیم کے ساتھ آگرہ واقع تاج محل کا بھی دیدار کیا تھا۔ یامی گوتم نے اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ پر اس دوران کی تصاویر شیئر کی ہیں۔
یامی گوتم نے تاج محل کے دیدار کے دوران فلور لینتھ گولڈ کلر کا آوٹ فٹ پہنا ہوا تھا۔
یامی گوتم کے گولڈ کلر کے آوٹ فٹ میں راونڈ نیک لائن، کوارٹر لینتھ سلیوس، فٹیڈ بوڈس، اسکرٹ پر پلیٹس، فلور گرازنگ ہیم، فرنٹ سلٹ، سائڈ پاکیٹس اور ہیم پر سنچڈ ڈیٹیل ہے۔