اکشے کمار، جیکلین فرنانڈیز کی طرح عالیہ بھٹ بھی نہیں ہیں ہندوستانی
بالی ووڈ سنیما میں اپنا ڈنکا بجانے والی عالیہ بھٹ کے بارے میں کیا آپ جانتے ہیں کہ وہ ہندوستانی نہیں ہیں۔ ان کے پاس برطانوی شہریت ہے اور یہی وجہ ہے کہ وہ ہندوستانی حکومت کو منتخب کرنے کے لئے اپنا قیمتی ووٹ بھی نہیں دے پاتیں۔ اب لوگ یہ سوال کر رہے ہیں کیونکہ ہندوستان میں دوہری شہریت کا التزام نہیں ہے تو کیا رنبیر کپور سے شادی کرنے والی عالیہ بھٹ اب ہندوستان کی شہریت حاصل کریں گی؟
عالیہ بھٹ (Alia Bhatt) اور رنبیر کپور (Ranbir Kapoor) کی شادی کو لے کر زبردست جب بنا ہوا ہے۔ دونوں اسی ہفتے 7 پھیرے لے کر ایک ہوئے ہیں، لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ عالیہ بھٹ بھی اکشے کمار (Akshay Kumar) اور جیکلین فرنانڈیز (Jacqueline Fernandez) کی طرح ہندوستانی نہیں ہیں۔
عالیہ بھٹ (Alia Bhatt) وہ اداکارہ ہیں، جنہوں نے بے حد کم وقت میں خود کو بالی ووڈ کی ٹاپ اداکارہ کی فہرست میں شمار کر لیا ہے۔ اپنے اب تک کے چھوٹے سے کیریئر میں انہوں نے کئی سپرہٹ فلموں میں کام کیا ہے۔ حال ہی میں ’آر آر آر‘ کو لے کر سرخیوں میں بنی ہوئیں عالیہ بھٹ اب اپنی شادی کو لے کر سرخیوں میں چھائی ہوئی ہیں۔
بالی ووڈ سنیما میں اپنا ڈنکا بجانے والی عالیہ بھٹ کے بارے میں یا آپ جانتے ہیں کہ وہ ہندوستانی نہیں ہیں۔ ان کے پاس برطانوی شہریت ہے اور یہی سبب ہے کہ وہ ہندوستانی حکومت کو چننے کے لئے اپنا قیمتی ووٹ بھی نہیں دی پاتیں۔
عالیہ بھٹ نے بھی ایک بار خود کے پاس ہندوستانی شہریت نہ ہونے پر افسوس کا اظہار کیا تھا۔ انہوں نے کہا تھا ’بدقسمتی سے میں ووٹ نہیں کرسکتی کیونکہ میرے پاس برطانوی پاسپورٹ ہے‘۔