شاہ رخ خان پر گھر میں ایسے چینختی ہیں اہلیہ گوری خان، بیٹی سہانا خان نے کھولا راز
سپر اسٹار شاہ رخ خان پوری دنیا میں رومانس کے لئے مشہور ہیں۔ وہیں اہلیہ گوری خان کے ساتھ شاہ رخ خان کی کیمسٹری بھی سبھی کو پسند آتی ہے۔ گوری اور شاہ رخ دونوں ایک دوسرے کا کافی خیال رکھتے ہیں
سپر اسٹار شاہ رخ خان پوری دنیا میں رومانس کے لئے مشہور ہیں۔ وہیں اہلیہ گوری خان کے ساتھ شاہ رخ خان کی کیمسٹری بھی سبھی کو پسند آتی ہے۔ گوری اور شاہ رخ دونوں ایک دوسرے کا کافی خیال رکھتے ہیں۔ وہیں اب کنگ خان کا ویڈیو منظر عام پر آیا ہے، جس میں بیٹی سہانا خان ، گوری خان کی نقل کرتی نظر آرہی ہیں ۔
سہانا نے ماں گوری کی ایسی نقل اتاری کی کہ اس کو دیکھنے کے بعد صاف ظاہر ہورہا ہے کہ گوری گھر میں پورا نظم و ضبط برقرار رکھتی ہیں۔ شاہ رخ خان کے کھانے پینے سے لے کر ہر چھوٹی بڑی بات کا خیال رکھتی ہیں۔ ویڈیو میں گوری کی نقل کرتے ہوئے سہانا بتا رہی ہیں کہ گوری خان کس طرح سے شاہ رخ پر چیختی ہیں۔ ویڈیو کافی پرانا ہے ، جس میں سہانا کافی بہت چھوٹی نظر آرہی ہیں ۔ ویڈیو میں دیکھ کر صاف لگتا ہے کہ سہانا کی عمر شاید ہی 6-7 سال ہوگی۔ اس میں وہ اپنے والد شاہ رخ خان کے ساتھ نظر آ رہی ہیں ۔
سہانا خان کا بچپن کا یہ ویڈیو کافی پیارا ہے ، جس میں وہ پاپا شاہ رخ خان کے ساتھ آفس میں نظر آ رہی ہیں۔ اس کے علاوہ وہ اپنے پاپا کے ساتھ کافی مزے بھی کرتی نظر آتی ہیں ۔ پھر ان سے پوچھا جاتا ہے کہ ماں (گوری خان) پاپا کو کھانے کو کیسے کہتی ہیں ؟ تو اس پر سہانا اس پر اپنی ماں کی نقل اتارتی نظر آتی ہیں ۔ وہ بھی بہت پیارے انداز میں۔
ہ سہانا کی پیدائش سال 2000 میں ہوئی تھی اور وہ اب 22 سال کی ہیں۔ شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان سوشل میڈیا پر چھائی رہتی ہیں۔ اگر وہ کوئی پوسٹ کرتی ہے تو اسے وائرل ہونے میں دیر نہیں لگتی۔ ان کے فلموں میں ڈیبیو کی خبریں بھی ہیں ، لیکن اس وقت وہ اپنی پڑھائی میں مصروف ہیں۔