Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

اداکارہ ایشا کوپیکر کا چھلکا درد، کہا : اکیلے میں ملنا چاہتا تھا اداکار، ہوگئی تھی ایسی حالت

ایشا نے اپنے کیرئیر کے آغاز میں کئی فلموں میں کام کیا ، لیکن ان کی فلمیں باکس آفس پر خاص کمال کرپانے میں ناکام رہیں اور آہستہ آہستہ ایشا بالی ووڈ سے غائب ہو گئیں۔ تاہم اب کافی عرصہ بعد ایشا انڈسٹری میں واپسی کیلئے تیار ہیں۔ ایشا کوپیکر کئی مرتبہ بالی ووڈ انڈسٹری میں پیش آئے والی مشکلات کے بارے میں بات کر چکی ہیں۔ چند ماہ قبل بھی انہوں نے ایسے ہی ایک واقعہ کا ذکر کیا تھا ، جس نے انہیں بری طرح متاثر کیا تھا ۔

‘قیامت’، ‘پنجر’، ‘ڈرنا منع ہے’ اور ‘کیا کول ہیں ہم’ جیسی فلموں میں کام کرنے والی اداکارہ ایشا کوپیکر کو ‘کھلاس گرل’ کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ ایشا نے اپنے کیرئیر کے آغاز میں کئی فلموں میں کام کیا ، لیکن ان کی فلمیں باکس آفس پر خاص کمال کرپانے میں ناکام رہیں اور آہستہ آہستہ ایشا بالی ووڈ سے غائب ہو گئیں۔ تاہم اب کافی عرصہ بعد ایشا انڈسٹری میں واپسی کیلئے تیار ہیں۔ ایشا کوپیکر کئی مرتبہ بالی ووڈ انڈسٹری میں پیش آئے والی مشکلات کے بارے میں بات کر چکی ہیں۔ چند ماہ قبل بھی انہوں نے ایسے ہی ایک واقعہ کا ذکر کیا تھا ، جس نے انہیں بری طرح متاثر کیا تھا ۔

ایشا کوپیکر نے ایک انٹرویو میں اپنے ساتھ کاسٹنگ کاؤچ کا تجربہ شیئر کرتے ہوئے بتایا تھا کہ ایک اداکار نے انہیں اپنے اسٹاف کے بغیر ان سے ملنے کو کہا تھا۔ ایسے میں ایشا نے اس اداکار سے ملنے سے انکار کر دیا۔ اب ایشا نے بتایا ہے کہ کیسے اس واقعہ نے انہیں پوری طرح سے توڑ کر رکھ دیا تھا ۔ اداکارہ کہتی ہیں کہ میں اس واقعہ سے پوری طرح ٹوٹ گئی تھی۔ ایشا کو آخری مرتبہ تمل اور ہندی کرائم تھریلر ویب سیریز ‘دہنم’ میں دیکھا گیا تھا ۔

فروری میں ایک انٹرویو میں ایشا کوپیکر نے انکشاف کیا تھا کہ بالی ووڈ اداکار ان سے ان کے اسٹاف کے بغیر اکیلے میں ملنا چاہتا تھا ۔ ایشا کے مطابق انہوں نے اداکار کی پیشکش ٹھکرا دی۔ اب بالی ووڈ ہنگامہ سے گفتگو میں ایشا کوپیکر نے ایک مرتبہ پھر اس واقعہ کے بارے میں بات کی اور بتایا کہ اس واقعہ کا ان کی زندگی پر کیا اثر پڑا تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.