Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

کیا جلد ہوگامونجلی کا قصہ ختم؟پرنس نرولا کی بات سن کر بھڑک گئے منور اورانجلی کے فینس

رپورٹس پر یقین کیا جائے تو انجلی اروڑہ کا باہر کی دنیا میں ایک بوائے فرینڈ ہے، جب کہ منور پہلے سے شادی شدہ ہیں اور ان کا ایک بچہ بھی ہے۔ منور اور انجلی کی دوستی کو ناظرین نے خوب پسند کیا ہے۔

لاک اپ میں فائنل کے ٹکٹ کے ٹاسک کے دوران منور اور انجلی کے درمیان ایک دیوار کھڑی تھی اور پرنس نرولا اس دیوار کو مزید مضبوط بناتے ہوئے نظر آئے۔ حال ہی میں پرنس نرولا کی لاک اپ میں زبردست انٹری ہوئی ہے اور انٹری کے بعد سے ہی پرنس نرولا کچھ نہ کچھ کر رہے ہیں۔ کبھی وہ کسی سے لڑتتے ہوئے نظر آرہے ہیں تو کبھی ان کا مضبوط کھیل ان تمام قیدیوں پر چھایا نظر آتا ہے۔ حال ہی میں آلٹ بالاجی نے اپنے شو کا ایک نیا پرومو جاری کیا ہے۔ جس میں پرنس منور فاروقی اور انجلی اروڑا کو ’مونجلی‘ کا ٹیگ توڑنے کا مشورہ دیتے نظر آ رہے ہیں۔

یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے کیونکہ اس ویڈیو میں پرنس نرولا منور اور انجلی کو ان کے بیرونی تعلقات کی یاد دلا رہے ہیں۔ جہاں سب سے پہلے پرنس نرولا انجلی کو لاک اپ میں ہی مونجلی کو ختم کرنے کو کہتے نظر آتے ہیں تاکہ باہر سے آپ سے جڑے لوگوں کے جذبات مجروح نہ ہوں۔ تو وہی پرنس منور کو بھی یہی سبق دیتے ہوئے نظر آئے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.