Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

اب نصرت جہاں نے کرایا ایسا فوٹوشوٹ، دیکھتے ہی فینس نے کہا:ماں بننے کے بعد ایسا

بنگالی اداکارہ اور ٹی ایم سی ممبر پارلیمنٹ نصرت جہاں سوشل میڈیا پر کافی سرگرم رہتی ہیں۔ وہ اپنے سے متعلق پوسٹس فینس کے ساتھ شیئر کرتی رہتی ہیں۔ وہ اپنی ذاتی زندگی کو لے کر بھی کافی سرخیوں میں رہتی ہیں۔ ایسے میں اب وہ اپنی تازہ ترین تصاویر کی وجہ سے سرخیوں میں چھا گئی ہیں۔

دراصل نصرت جہاں نے انسٹاگرام پر اپنی کچھ تصاویر شیئر کی ہیں، جس میں ان کا دلکش انداز دیکھنے کو مل رہا ہے۔ ساتھ ہی فینس تصویروں میں اداکارہ کا فیگر دیکھ کر ان کی خوبصورتی کے قائل ہو گئے ہیں ۔

نصرت نے جینز اور کراپ ٹاپ میں اپنی تازہ تصاویر شیئر کی ہیں، جس میں ان کی خوبصورتی کا کوئی جواب نہیں ہے۔ ان کی نئی تصاویر نے فینس کے دلوں کی دھڑکنیں بڑھا دی ہیں۔

سوشل میڈیا پر سامنے آئی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نصرت جہاں نے لائٹ میک اپ، چشمہ، کراپ ٹاپ اور جینز میں اپنا لک مکمل کیا ہے۔

نصرت جہاں کی تازہ ترین تصاویر دیکھ کر فینس حیران ہیں کہ وہ ایک بچے کی ماں ہونے کے باوجود اپنی فٹنس کیسے برقرار رکھتی ہیں۔ ایک یوزر نے ان سے پوچھا بھی ہے۔ یوزر نے لکھا : واو!! بچے کی پیدائش کے بعد بھی آپ اپنا فگر کیسے مینٹین رکھتی ہیں؟

Leave A Reply

Your email address will not be published.