ملائیکہ اروڑہ نے ایسی عجیب و غریب ڈریس پہن کر کرایا فوٹوشوٹ، دیکھ کر چکرا گیا فینس کا سر
ملائیکہ اروڑہ کا تازہ فوٹوشوٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے ۔ اس فوٹو شوٹ میں ملائیکہ اروڑہ نے پرپل کلر کی ایسی ڈریس پہن رکھی ہے ، جس کو دیکھ کر یہ سمجھنا مشکل ہے کہ اداکارہ نے کیا پہنا ہوا ہے ۔
ملائیکہ نے ان تصاویر میں پرپل کلر کی ڈریس پہن رکھی ہے ، جس میں وہ کافی خوبصورت نظر آرہی ہیں ۔
اداکارہ اس ڈریس میں زمین پر بیٹھ کر پوز دیتی نظر آرہی ہیں ۔ خاص بات یہ ہے کہ تصویر دیکھنے کے بعد ان کے اسٹائل کو دیکھ کر آپ کا سر ضرور چکرا جائے گا ۔
ملائیکہ اس فوٹوشوٹ کی تیسری تصویر میں بلیک کلر کا گاون پہنے ہوئی ہیں اور اس کے اوپر پرپل کلر کا شرگ ڈال رکھا ہے ۔