Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

بیٹے آزاد کے ساتھ گرمیوں میں آم کا لطف اٹھاتے نظر آئے عامر خان

لال سنگھ چڈھا 14 اپریل کو بیساکھی کے موقع پر ریلیز ہونا تھی لیکن پروڈکشن مکمل نہ ہونے کی وجہ سے فلم کو آگے بڑھا دیا گیا۔ فلم کے ہدایت کار ادویت چندن ہیں۔

گرمیوں کے موسم میں پھلوں کا بادشاہ ‘آم’ راج کرتا ہے اور عام سے لے کر خاص تک آم کی محبت میں ڈوبا نظر آتا ہے۔ یوں تو آم کھانا بہت عام سی بات ہے لیکن جب آم کھانے کی تصویریں کسی ‘خاص’ کے ڈرائنگ روم سے نکل کر سوشل میڈیا پر نمایاں ہوجاتی ہیں تو آم کا معاملہ خاص بن جاتا ہے۔ عامر خان نے اپنی فلم کمپنی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے کچھ ایسی ہی تصاویر شیئر کی ہیں، جس میں وہ اپنے بیٹے آزاد کے ساتھ آم کی چٹخارے لیتے نظر آ رہے ہیں۔

عامر خود تو سوشل میڈیا کو خیرباد کہہ چکے ہیں لیکن اپنی ذاتی زندگی کی باتیں اس اکاؤنٹ سے شیئر کرتے رہتے ہیں۔ آم کھانے کی یہ تصاویر اس لیے بھی اہم ہیں کیونکہ گزشتہ سال عامر نے اپنی اہلیہ اور آزاد کی والدہ کرن راؤ سے علیحدگی کا اعلان کیا تھا۔ یہ خبر کئی دنوں سے سوشل میڈیا پر گردش کر رہی تھی۔ تاہم اس کے بعد عامر کو کئی بار کرن اور بیٹے آزاد کے ساتھ وقت گزارتے دیکھا گیا ہے۔ اب تھوڑا بڑے ہوچکے آزاد کے ساتھ عامر والد کے انداز میں نظر آ رہے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.