مونالیسا نے ایک سال بعد شوہر وکرانت کے ساتھ ماں سے کی ملاقات، ہوئیں جذباتی
بھوجپوری اداکارہ (Bhojpuri Actress) مونالیسا (Monalisa) سوشل میڈیا پر کافی سرگرم رہتی ہیں۔ وہ مداحوں کے ساتھ کوئی نہ کوئی پوسٹ شیئر کرتی رہتی ہیں۔ ایسے میں اب انہوں نے اپنی ماں سے گزشتہ دن ملاقات کی ہے، جس کی معصوم تصاویر کو انہوں نے اپنے انسٹا گرام (Monalisa instagram) پر شیئرکیا ہے۔ اسے شیئر کرنے کے ساتھ ہی انہوں نے جذباتی پوسٹ بھی لکھا ہے۔
اداکار مونالیسا (Monalisa) نے گزشتہ دن اپنے شوہر وکرانت سنگھ راجپوت (Monalisa Husband Vikrant Singh Rajput) کے ساتھ کولکاتا جاکر ماں سے ملاقات کی ہے۔ اس دوران جوڑے نے ماں کے ساتھ پوز بھی دیئے اور ان کی معصوم جوڑی کافی پیاری لگ رہی ہیں۔ تصاویر کو شیئر کرنے کے ساتھ ہی مونالیسا نے اپن ماں کو فائٹر کہا ہے۔ ساتھ ہی وہ ماں سے ایک سال بعد ملنے پر جذباتی ہو گئی ہیں۔
مونالیسا نے ماں کے ساتھ تصاویر (Monalisa latest Photos) کو شیئر کرنے کے ساتھ ہی لکھا، ’ایک ہیپی پوسٹ… 19.04.2022۔ ٹھیک ایک سال کے بعد میں اپنی ماں کے ساتھ باہر آئی… اور میں سمجھ نہیں سکتی کہ مجھے کل کیسا لگا۔ گزشتہ سایک سال ان کے لئے بہت ہی مشکلات بھرا تھا‘۔
اداکارہ نے مزید لکھا، ’وہ اسپتال کے چکر لگا رہی تھیں اور کچھ دنوں کے لئے گھر واپس آرہی تھیں۔ اتنے ماہ میں کولکاتا کا میرا دورہ ذہنی اور جسمانی طور پر کافی مشکل رہا تھا۔ ہم روتے تھے… ہم نے دعا کی۔ ہمیں یقین تھا… ہمارے ڈاکٹرس… ان کا شکریہ ادا کرنے کے لئے میرے پاس الفاظ ہی نہیں ہے‘۔