Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

اداکارہ رشمی دیسائی نے افطار پارٹی میں بکھیرا حسن کا جلوہ، دیکھئے تصاویر

 کانگریس لیڈر بابا صدیقی نے ہر سال کی طرح اس سال بھی رمضان میں افطار پارٹی کا اہتمام کیا ، جس میں بالی ووڈ سے لے کر ٹیلی ویزن تک کی سبھی ہستیاں شامل ہوئیں ۔

رشمی دیسائی نے حال ہی میں اپنے انسٹاگرام پر کچھ تصاویر شیئر کی ہیں جس میں انہوں نے بابا صدیقی کو بھی ٹیگ کیا ہے۔

رشمی دیسائی سنہری کڑھائی والے جامنی رنگ کے سوٹ میں کافی خوبصورت لگ رہی ہیں۔

شرارا کرتا کے ساتھ پلازو ، سنہری بالیاں اور پارٹڈ ہیئر اسٹائل میں رشمی کا یوں شرما کر پوز دینے کا انداز قابل دید ہے ۔ فینس اور ان کے ناقدین بھی روایتی انداز کی تعریف کر رہے ہیں ۔

حال ہی میں چھٹی منانے کیلئے مالدیپ گئی تھیں ۔ وہیں انہوں نے اپنی گلیمرس تصاویر کلک کروائی تھیں ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.