انیتا ہسنندانی نے وزن کم کرنے کی خوشی میں کرایا ایسا فوٹوشوٹ، دیکھ کر فینس کے اڑ گئے ہوش
ٹی وی سے لے کر ساؤتھ سنیما تک اپنی اداکاری کی صلاحیتوں کا لوہا منوانے والی اداکارہ انیتا ہسنندانی بھلے ہی اداکاری سے دور ہوں ، لیکن وہ لائم لائٹ میں رہنا جانتی ہیں ۔ وہ سوشل میڈیا پر ایکٹیو رہتی ہیں اور وہاں موجود فینس کے ساتھ خود سے وابستہ پوسٹس شیئر کرتی رہتی ہیں ۔ ایسے میں اب انہوں نے باتھ ٹب میں پوز دیتے ہوئے اپنی کچھ تصاویر شیئر کی ہیں ، جس میں اداکارہ کو مونوکینی میں دیکھا جا سکتا ہے ۔
دراصل انیتا ہسنندانی نے اپنی تازہ ترین تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کی ہیں ۔ تصاویر کو شیئر کرتے ہوئے اداکارہ نے اپنا وزن کم کرنے کی جانکاری دی ہے ۔
انیتا ہسنندانی نے انسٹاگرام پر شیئر کرنے کے ساتھ ساتھ لکھا : ‘میں نے تھوڑا وزن کم کیا ہے اور میں وکٹوریہ سیکریٹ ماڈل کی طرح پوز دے رہی ہوں۔
اداکارہ کے انسٹاگرام اکاونٹ پر تصاویر شیئر کرنے کے بعد سے ہی لوگ جم کر کمنٹس کر رہے ہیں۔ اس فہرست میں کچھ ٹی وی اسٹارز بھی ہیں، جو ان کی جم کر تعریف کر رہے ہیں۔
وہیں اگر انیتا کے فینس کی بات کریں تو ان کے ایک فین نے اس پر لکھا : ‘آپ ان ماڈلز سے بہتر ہیں’۔ ایک اور نے لکھا، ‘آپ ہمیشہ ہاٹ نظر آتی ہو، ہائے گرمی’۔
انیتا ہسنندانی کی تصاویر کو ڈیڑھ لاکھ سے زیادہ لائکس مل چکے ہیں ۔ لوگ ان کی تصویروں پر زبردست تبصرے کر رہے ہیں ۔ وہ وائرل ہو رہی ہیں۔