Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

مانگ میں سندور، گلے میں منگل سوتر اور ہاتھ میں وائن کی گلاس تھامے ناچتی نظر آئیں عالیہ بھٹ

رنبیر کپور عالیہ بھٹ کی شادی (Alia Ranbir Wedding) کی تصاویر کا اب ایک اور سیٹ آن لائن سامنے آیا ہے، جو اب ان کے مداحوں کے درمیان چھایا ہوا ہے۔ ان تصاویر کو عالیہ بھٹ (Alia Bhatt) کی خاص دوست تانیا ساہا گپتا نے شیئر کیا ہے، جس میں پہلی بار عالیہ بھٹ کا سندور لُک نظر آرہا ہے۔

عالیہ بھٹ (Alia Bhatt) اور رنبیر کپور (Ranbir Kapoor) کی شادی ہوئے ایک ہفتہ ہونے کو ہے، لیکن ان کی ویڈنگ تصاویر (Alia Ranbir Wedding Photos) ابھی بھی سوشل میڈیا پر چھائی ہوئی ہیں۔ جوڑے کی ہر روز نئی نئی تصاویر سامنے آرہی ہیں، جنہیں صارفین سے خوب پیار مل رہا ہے۔ رنبیر عالیہ کی شادی کی تصاویر کو اب ایک اور سیٹ آن لائن سامنے آیا ہے، جو اب ان کے مداحوں کے درمیان چھایا ہوا ہے۔ ان تصاویر کو عالیہ بھٹ کی خاص دوست تانیا ساہا گپتا نے شیئر کیا ہے، جس میں پہلی بار عالیہ بھٹ کا سندور لُک نظر آرہا ہے۔ تصاویر میں عالیہ بھٹ سندور اور منگل سوتر پہنے بے حد خوبصورت لگ رہی ہیں۔

تصاویر میں عالیہ بھٹ کو اپنی دوستوں کے ساتھ اپنی بڑی سی ڈمپل والی اسمائل فلیش کرتے ہوئے پوز دیتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

وہیں ایک تصویر میں رنبیر کپور کو ہاتھ میں ایک نوٹ لئے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، جس میں لکھا ہے- ’میں رنبیر کپور، عالیہ کا شوہر، میں سبھی برائیڈمیڈس سے پرتگیہ کرتی ہوں کہ..

جبکہ نوٹ کے ایک حصے کو رنبیر کپور کے انگوٹھے سے ڈھکا ہوا تھا، ایسا لگتا ہے کہ رنبیر جوتا چرائی رسم میں اپنی سالیوں کو دینے والی رقم چھپا رہے تھے۔

تصاویر کو شیئرکرتے ہوئے، تانیا نے لکھا- ’یہ ایسے دن ہیں، جب میں ڈھیر ساری خوشیوں اور پیٹ درد بھری ہنسی کے لئے جی رہی ہوں، اپنی پیاری پیاری عالیہ بھٹ کی پریم کہانی کا جشن منا رہی ہوں‘۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.