چھوی متل لڑ رہی ہے بریسٹ کینسر سے جنگ، جذباتی پوسٹ شیئر کرکے کہا-اپنا حوصلہ ٹوٹنے نہیں دوں گی
چھوی متل (Chhavi Mittal) نے لکھا، ’یہ اچھی چیز نہیں ہوئی ہے، لیکن اس سے میں اپنا حوصلہ نہیں ٹوٹنے دوں گی۔ ہوسکتا ہے کہ میں پھر سے پہلے جیسی نہ نظر آوں، لیکن مجھے الگ محسوس کرانے کی ضرورت نہیں ہے۔ یہ چھاتی کے کینسر سے بچ جانے والوں کے لئے میری حوصلہ افزائی ہے۔ آپ کو نہیں معلوم کہ میں آپ سے کتنا ترغیب لیتی ہوں۔
کئی ٹی وی سیریلس میں نظرآچکیں اداکارہ اور یوٹیوبر چھوی متل (Chhavi Mittal) ان دنوں بڑی بیماری سے لڑ رہی ہیں۔ اداکارہ کو بریسٹ کینسر (Breast Cancer) ہے، جس کا انکشاف انہوں نے اپنے ایک سوشل میڈیا پوسٹ سے کیا ہے۔ چھوی متل نے اپنے انسٹا گرام اکاونٹ پر ایک موٹی ویشنل اور جذباتی پوسٹ شیئر کرکے کیا ہے۔ چھوی متول کی طرف سے یہ پوسٹ شیئر کئے جانے کے بعد مداح ان کی ہمت کو سلام کر رہے ہیں، ساتھ ہی ان کے جلد ٹھیک ہونے کی دعائیں کر رہے ہیں۔
چھوی متل (Chhavi Mittal) نے انسٹا گرام پر لکھا، ’ڈیئر بریسٹ، یہ پوسٹ تمہاری تعریف میں ہے۔ میں نے پہلی بار میں نے آپ کا میجک دیکھا، جب آپ نے مجھے خوش ہونے کا موقع دیا۔ آپ کی اہمیت تب اور بڑھ گئی، جب آپ نے میرے دونوں بچوں کا پیٹ بھرا۔ آج میری باری ہے کہ جب آپ کینسر سے لڑ رہے ہیں، تب میں آپ کے ساتھ کھڑی رہوں۔
چھوی متل نے آگے لکھا، ’یہ اچھی چیز نہیں ہوئی ہے، لیکن اس سے میں اپنا حوصلہ نہیں ٹوٹنے دوں گی۔ ہوسکتا ہے کہ میں پھر سے پہلے جیسی نہ نظر آوں، لیکن مجھے الگ محسوس کرانے کی ضرورت نہیں ہے۔ یہ چھاتی کے کینسر سے بچ جانے والوں کے لئے میری حوصلہ افزائی ہے۔ آپ کو نہیں معلوم کہ میں آپ سے کتنا ترغیب لیتی ہوں۔ آپ میں سے ان لوگوں کے لئے جو پہلے سے ہی جانتے ہیں، اتنی حمایت کرنے کے لئے شکریہ۔ آپ سبھی کے پیغام اور کالس کے لئے شکریہ‘۔