Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

سونم کپور نے بیبی بمپ فلانٹ کرتے ہوئے آنند آہوجہ کے ساتھ شیئر کئے خوبصورت تصاویر

سونم کپور (Sonam Kapoor) نے اپنے شوہر آنند آہوجہ کے ساتھ انسٹا گرام پر تصاویر پوسٹ کی ہیں۔ سونم کپور نے اسی سال مارچ میں اپنی پریگننسی کی جانکاری دی تھی۔ انہوں نے بیبی بمپ کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو اس خوشخبری کے بارے میں بتایا تھا۔ اداکارہ کے مداح انہیں مبارکباد پیش کر رہے ہیں۔

سونم کپور (Sonam Kapoor) نے انسٹا گرام پر کچھ تازہ ترین تصاویر پوسٹ کی ہیں،  جس میں وہ شوہر آنند آہوجہ کے ساتھ بیبی بمپ فلانٹ کرتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔ یہ جوڑا میں ممبئی میں شادی کے بندھن میں بندھا تھا۔

سونم کپور کی ماں سنیتا کپور، اداکارہ تارا ستاریہ اور صوفی چودھری نے کمنٹ سیکشن میں دل والے ایموجی شیئر کئے ہیں۔ ایک فین نے لکھا، ’کتنا خوبصورت‘۔ ایک دیگر نے لکھا، ’سب سے خوبصورت جوڑی‘۔ کئی مداحوں نے انہیں مبارکباد دی۔ ایک شخص نے کمنٹ کیا، ’یہ تصاویر خوابوں جیسی لگ رہی ہیں‘۔

سونم کپور نے مارچ میں انسٹا گرام پر شوہر آنند آہوجہ کے ساتھ کچھ تصاویر شیئر کی تھیں اور اپنی پریگننسی کی جانکاری دی تھی۔ تصاویر میں سونم کپور، آنند آہوجہ کے ساتھ صوفے پر لیٹی ہوئی بیبی بمپ دکھا رہی تھیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.