Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کی عمر میں 10 سال کا فرق، اس ایج گیپ والی بالی ووڈ جوڑیوں کو ہوچکا ہے ایسا حال

رنبیر اور عالیہ کی عمر میں تقریباً 10 سال کا فرق ہے۔ عالیہ کی عمر 29 سال ہے جبکہ رنبیر کی عمر 39 سال ہے۔ تاہم بالی ووڈ انڈسٹری میں ایسا پہلی بار نہیں ہوا ہے۔ بالی ووڈ کی شروعات سے لے کر اب تک کئی ایسے اداکار و اداکارائیں ہیں جنہوں نے عمر کے فرق کو شادی کی راہ میں رکاوٹ نہیں بننے دیا۔

عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور بیساکھی کے موقع پر شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔ شادی کو لے کر دونوں سلیبریٹیز موضوع بحث بنے ہوئے ہیں ۔ ان کے چاہنے والے اور پیروکار انہیں شادی کی مبارکباد دے رہے ہیں ۔ اگرچہ بہت سے لوگ دونوں کی عمر کے درمیان فرق کو لے کر تبصرہ بھی کر رہے ہیں۔ بتادیں کہ رنبیر اور عالیہ کی عمر میں تقریباً 10 سال کا فرق ہے۔ عالیہ کی عمر 29 سال ہے جبکہ رنبیر کی عمر 39 سال ہے۔

تاہم بالی ووڈ انڈسٹری میں ایسا پہلی بار نہیں ہوا ہے۔ بالی ووڈ کی شروعات سے لے کر اب تک کئی ایسے اداکار و اداکارائیں ہیں جنہوں نے عمر کے فرق کو شادی کی راہ میں رکاوٹ نہیں بننے دیا۔

روزنامہ بھاسکر کی ایک رپورٹ کے مطابق سال 1955 سے 2022 تک رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ بالی ووڈ انڈسٹری کی 25ویں ایسی جوڑی ہیں، جو ہیرو ہیروئن کے طور پر شادی کر رہے ہیں۔ جبکہ چھٹی جوڑی ہے ، جس میں 10 سال یا اس سے زیادہ کا فرق ہے۔ اس سے قبل 5 جوڑیوں میں سے 2 کی شادی کامیاب رہی تھی جب کہ 2 جوڑیاں الگ رہنے لگیں اور ایک کا طلاق ہوگیا ۔

سیف علی خان اور امریتا سنگھ کے درمیان 12 سال کا فرق تھا۔ دونوں شادی کے بعد کافی عرصے تک ساتھ رہے لیکن دونوں کے درمیان طلاق ہو گیا۔

راجیش کھنہ اور ڈمپل کپاڈیہ کے درمیان 15 سال کا فاصلہ تھا۔ کچھ عرصہ ساتھ رہنے کے بعد دونوں الگ الگ رہنے لگے تھے ۔

دلیپ کمار اور سائرہ بانو کے درمیان سب سے زیادہ 22 سال کا فرق تھا۔ یہ جوڑی بالی ووڈ کی کامیاب جوڑی رہی ہے۔

سیف علی خان اور کرینہ کپور خان میں 10 سال کا فرق ہے۔ دونوں کی جوڑی کو اب بھی کامیاب سمجھا جاتا ہے ۔

خیال رہے کہ رنبیر کپور سے شادی کر کے عالیہ بھٹ کا برسوں پرانا خواب پورا ہوگیا ۔ 14 اپریل کو دونوں نے فیملی کی موجودگی میں ایک دوسرے کا ہاتھ پکڑا ۔ دونوں نے ‘واستو’ میں سادگی سے شادی کی تھی اور یہاں ہفتہ کو خاندان اور بالی ووڈ کے خاص دوستوں کو ریسیپشن پارٹی دی۔ اس جشن میں کپور اور بھٹ خاندان کے ساتھ مشہور شخصیات نے بھی محفل لوٹ لی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.