سسر مہیش بھٹ نے دولہے بنے رنبیر کپور پر کی پیار کی بارش،وداعی کے وقت سینے سے لگا کر ہو گئے جذباتی
تصویر میں، رنبیر اور مہیش بھٹ دونوں آف وائٹ کرتے میں نظر آ رہے ہیں۔ دونوں کی اس تصویر کو شیئر کرتے ہوئے پوجا بھٹ نے کیپشن میں لکھا – ‘جب دل سے سننے اور بولنے کی صلاحیت ہو تو کس کو الفاظ کی ضرورت ہوتی ہے۔’
رنبیر کپور (Ranbir Kapoor) اور عالیہ بھٹ (Alia Bhatt) کی شادی کے بعد اب ان کے شادی البم کی چرچا ہے۔ سوشل میڈیا پر شادی کی کئی ان دیکھی تصاویر چھائی ہوئی ہیں۔ جس میں بھٹ اور کپور خاندان کے درمیان رشتہ دیکھا جا سکتا ہے۔ خاص طور پر عالیہ اور رنبیر کی ایک دوسرے کے گھر والوں کے بیچ پیار کی چرچا ہے۔ عالیہ اور رنبیر کی فیملی کے ساتھ شادی کی تصاویر انٹرنیٹ پر وائرل ہو رہی ہیں۔ اس دوران رنبیر کپور کی اپنے سسر یعنی مہیش بھٹ کے ساتھ تصویر بھی سرخیوں میں ہے۔
مہیش بھٹ کی بڑی بیٹی پوجا بھٹ نے اپنی اور رنبیر کی یہ تصویر شیئر کی ہے، جس میں سسر اور داماد کے درمیان خاص بانڈنگ دیکھی جا سکتی ہے۔ تصویر میں مہیش بھٹ رنبیر کپور کو گلے لگاتے نظر آ رہے ہیں۔ جہاں رنبیر مہیش بھٹ Mahesh Bhatt) کو گلے لگاتے ہوئے مسکرا رہے ہیں وہیں مہیش بھٹ کچھ جذباتی دکھائی دے رہے ہیں۔ سسر اور داماد کی یہ تصویر سوشل میڈیا یوزرس کیلئے چرچا کا موضوع بنی ہوئی ہے۔
تصویر میں مہیش بھٹ MAHESH BHATT بارات کے استقبال کے لیے ایک رائل لک میں نظر آئے۔ انہوں نے دولہے رنبیر کی طرح پگڑی اسی رنگ کا کڑھائی والا کریم رنگ کا کرتہ پہن رکھا تھا۔ مہیش بھٹ کی یہ تصویر سوشل میڈیا پرخوب وائرل ہو رہی ہے، جس میں عالیہ کے بھائی راہل بھٹ بھی نظر آ رہے ہیں۔