نئی دلہن عالیہ بھٹ نے شوہر کے ساتھ کاٹا کیک، رنبیر کپور بہنوں کے ساتھ گزارتے نظر آئے خوبصورت لمحات
رنبیر اور عالیہ آج (14 اپریل) شادی کے بندھن میں بندھ گئے اور شادی کے بعد دونوں کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔ وہیں کچھ تصویروں میں عالیہ بھٹ رنبیرکپور کے ساتھ wedding CAKE کاٹ رہی ہیں تو کسی میں انہیں پیار کر رہی ہیں۔ ان کی شادی کی ہر ایک تصویر بیحد ہی خوبصورت لگ رہی ہے۔
رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کی شادی کی کئی تصاویر منظر عام پر آنے کے بعد سرخیوں میں ہیں۔ جنہیں ان کے قریبی لوگوں نے اپنے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹس سے شیئر کیا ہے۔
اس تصویر میں رنبیر کپور کو اپنے چچا رندھیر کپور کے ساتھ ایک انمول لمحہ شیئر کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔
رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ نے شادی کیک WEDDING CAKE کاٹ کر اپنی خوشی ظاہر کی .
رنبیر اور عالیہ کے بیچ کھڑی بہن کرشمہ کپور نے بڑا پیارا سا پوز دیا ۔ سب کے چہرے خوشی سے چمک رہے ہیں،