Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کے نہ چاہتے ہوئے بھی لیک ہوئیں شادی کی خفیہ تصاویر ! آپ نے دیکھی؟

رنبیر کپور (Ranbir Kapoor) اور عالیہ بھٹ اپنی شادی کو خفیہ رکھنا چاہتے تھے۔ وہ نہیں چاہتے تھے کہ شادی سے متعلق کوئی تصویر منظر عام پر آئے۔ اس کے باوجود جوڑے کے قریبی لوگوں نے ہی ان کی خفیہ شادی کی تصویریں شیئر کرکے فینس کو شادی کی تقریب کے اندر کے نظارے کی جھلک دکھا دی ۔

رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ نے اپنی شادی سے متعلق ہر چیز کو خفیہ رکھنے کی کوشش کی ، لیکن وہ اس میں کامیاب نہیں ہوسکے ۔ دراصل جوڑے کے قریبی لوگوں نے شادی کی تقریب کی بہت سی خفیہ تصاویر لیک کردیں ، جو اب سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔

رنبیر کی بہن ردھیما کپور ساہنی نے اپنے انسٹا اکاؤنٹ سے رشتہ داروں کے ساتھ بہت سی تصاویر شیئر کی ہیں۔

بھائی رنبیر کی شادی میں ردھیما روایتی لباس میں کافی خوبصورت لگ رہی ہیں ۔

رنبیر کپور کی والدہ نیتو کپور قریبی دوستوں کے ساتھ شادی کی تقریبات میں مگن نظر آئیں ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.