رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کی شادی کی تصاویر آئیں سامنے، دیکھئے فوٹوز
بالی ووڈ کے دو مشہور اداکار رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ شادی کے بندھن میں بندھ گئے ہیں ۔ دونوں کی شادی میں صرف چند لوگ ہی شریک ہوئے۔ رنبیر اور عالیہ کی شادی میں ان کے خاندان کے افراد کے ساتھ ساتھ ان کے قریبی دوستوں نے بھی شرکت کی۔
بالی ووڈ کے دو مشہور اداکار رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ شادی کے بندھن میں بندھ گئے ہیں ۔ دونوں کی شادی میں صرف چند لوگ ہی شریک ہوئے۔ رنبیر اور عالیہ کی شادی میں ان کے خاندان کے افراد کے ساتھ ساتھ ان کے قریبی دوستوں نے بھی شرکت کی۔ دونوں کی شادی کے بعد سے ان کے فینس ان کی پہلی تصویر کا انتظار کر رہے تھے جو کہ اب منظر عام پر آ گئی ہے۔
شادی کی تصاویر میں رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کافی خوبصورت لگ رہے ہیں۔
دونوں کو شادی کے جوڑے میں ایک ساتھ دیکھ کر فینس خوشی سے جھوم اٹھے ہیں ۔
دونوں کی شادی کی تصویر اب سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہو رہی ہے اور فینس نے سوشل میڈیا پر دونوں کو ڈھیروں مبارکبادیں دینی شروع کر دی ہیں۔
بتادیں کہ رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کی شادی کو پرائیویٹ رکھا گیا تھا، کیونکہ رنبیر نہیں چاہتے تھے کہ ان کی شادی زیادہ لائم لائٹ میں آئے۔
دونوں کی شادی کے چرچے کافی عرصے سے میڈیا میں چل رہے تھے لیکن کسی نے اسے آفیشل نہیں کیا۔
اس سے قبل خبریں آئی تھیں کہ رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ شادی کے بعد ممبئی کے تاج ہوٹل میں شاندار ریسیپشن دیں گے جس میں فلمی دنیا سے وابستہ لوگوں کو بلایا جائے گا۔