کرینہ، سیف، کرن جوہر، نیتو کپور پہنچے، دیکھئے ستاروں سے سجی شادی کی لائیو تصاویر
رنبیر کپور (Ranbir Kapoor) اور عالیہ بھٹ (Alia Bhatt) کی آج شادی ہے ۔ شادی میں مہمانوں کی آمد شروع ہوچکی ہے ، جس کی تازہ تصویریں ہم آپ کر دکھا رہے ہیں ۔
رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ آج ممبئی میں اپنے واستو اپارٹمنٹ والے گھر میں شادی کر رہے ہیں۔ بالی ووڈ کا یہ پاور کپل آج سے لوگوں کے سامنے ‘میاں بیوی’ کے طور پر نظر آئے گا۔ خبروں کے مطابق رنبیر اور عالیہ شادی مکمل ہونے کے بعد تقریبا 7 بجے دنیا کے سامنے میاں بیوی کے طور پر پہلی انٹری لے سکتے ہیں۔ کپور اور بھٹ خاندان کے لوگ اس شادی میں شرکت کیلئے روانہ ہو گئے ہیں جن کی تازہ ترین تصاویر سامنے آئی ہیں ۔
کرینہ گلابی رنگ کی ساڑھی میں کافی خوبصورت لگ رہی ہیں۔
نیتو کپور اپنی بیٹی ردھیما کپور سہانی اور نتنی سمائرہ کے ساتھ اپنے بیٹے کی شادی کے لئے روانہ ہو گئی ہیں۔ نیتو گلابی اور پیلی ساڑی میں کافی اچھی لگ رہی ہیں۔
رنبیر کپور کی بہن ردھیما اپنے بھائی کی شادی میں پہنچ گئی ہیں۔ ردھیما گولڈن لہنگے میں کافی خوبصورت لگ رہی ہیں۔
عالیہ کی اسکول کی دوست آکانکشا رنجن کپور اپنی بیسٹ فرینڈ کی شادی میں پہنچ گئی ہیں۔
عالیہ بھٹ کی بہن شاہین بھٹ اپنی والدہ سونی رازدان کے ساتھ شادی میں شریک ہورہی ہیں ۔
عالیہ اور رنبیر کے قریبی دوست اور فلم برہمسترا کے ہدایت کار آیان مکھرجی بھی شادی میں پہنچ گئے ہیں۔