عالیہ بھٹ کی نند کرینہ کپور-کرشمہ کپور نے لوٹی محفل، دکھایا خوبصورت انداز
عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کی مہندی تقریب (Alia-Ranbir Mehendi Ceremony) میں کپور بہنوں کرینہ کپور خان اور کرشمہ کپور نے پوری محفل لوٹ لی۔ دونوں کا خوبصورت انداز دیکھنے کو ملا۔ یلو ڈریس میں کرشمہ کپور گارجیس نظرآئیں جبکہ کرینہ کا وہائٹ ڈریس میں گلیمرس لُک دیکھنے کو ملا۔
رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کی پری ویڈنگ کی شروعات ہوچکی ہے۔ بدھ کی صبح سے ہی آر کے ہاوس پر بالی ووڈ سیلبس کا جماوڑہ رہا۔ آج سے پری ویڈنگ سیریمنی کی شروعات مہندی سیریمنی سے شروع ہوئی اور شام کو سنگیت سیریمنی ہوئی۔ عالیہ-رنبیر کی مہندی میں کرینہ کپور اور کرشمہ کپور بھی شامل ہوئیں۔ پوری سیریمنی میں کپور سسٹرس کا جلوہ رہا۔
رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کی مہندی سیریمنی کے لئے کرشمہ کپور نے پیلے رنگ کا آوٹ فٹ منتخب کیا۔ اس میں وہ بے حد خوبصورت نظر آئیں۔
عالیہ بھٹ کی ہونے والی بڑی نند کرشمہ کپور اس دوران پیپراجی کو دیکھ کر ان کا استقبال کرتے ہوئے نظر آئیں۔کرشمہ کپور نے کچھ دیر پہلے انسٹا گرام پر ایک تصویر شیئر کی ہے۔ اس تصویر میں وہ اپنے پیروں کی مہندی فلانٹ کرتے ہوئے نظر آئیں۔
وہیں عالیہ بھٹ کی چھوٹی نند کرینہ کپور خان بھی چمچماتے ہوئے وہائٹ لہنگے میں گارجیس لگ رہی تھیں۔