اداکارہ سنی لیونی نے ممبئی میں خریدا خواب کا گھر، قیمت جان کر اڑ جائیں گے ہوش
سنی لیون نے (sunny leone) کہا کہ میں فلموں میں کام کر رہی ہوں۔ میرا میک اپ لائن اور کلادنگ لائن ہے۔ ایک آفس ہے جس میں کئی اچھے لوگ کام کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اب میں صرف اچھی چیزوں پر توجہ مرکوز کر رہی ہوں۔ میں اپنے ہر خواب کو پورا کرنے کی کوشش کر رہی ہوں ۔
سنی لیون اور ان کے شوہر ڈینیئل ویبر نے گزشتہ سال ہی نیا گھر لیا ہے ۔ سنی لیون کا کہنا تھا کہ ہم اپنے بچوں کو مبک مناسب بنیاد دینا چاہتے تھے۔ بالی ووڈ میں ایک دہائی مکمل کرچکیں اداکارہ سنی لیون کافی عرصہ سے کرائے کے مکان میں رہ رہی تھیں۔ سنی لیون نے ممبئی میں تین بیڈ روم کا شاندار پینٹ ہاؤس لیا ہے جس کی قیمت تقریباً 16 کروڑ روپے بتائی جارہی ہے ۔
سنی لیون ان دنوں ساؤتھ کے کچھ پروجیکٹس میں لگاتار مصروف ہیں۔ انہوں نے ممبئی میں گھر لینے کے فیصلے پر کہا کہ یہاں مکان لینے کا ہمارا فیصلہ جذباتی تھا۔ ہندوستان ہمارا بنیادی گھر ہے ، جہاں ہم اپنا زیادہ تر وقت گزارتے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے تین بچے ہیں اور ہم نے محسوس کیا کہ ہم صرف ایک اپارٹمنٹ سے دوسرے اپارٹمنٹ میں شفٹ ہو کر انہیں مناسب بنیاد نہیں دے رہے ہیں۔